آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی دوست ممالک متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کے دورے پر روانہ
دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔ نئی دہلی، 04 جنوری (ہ س)۔ آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی اتوار کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سری لنکا کے لیے روانہ ہوگئے۔ یہ دورہ بھارت کی جانب سے دوست ممالک کے سات
دویدی


دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔

نئی دہلی، 04 جنوری (ہ س)۔ آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی اتوار کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سری لنکا کے لیے روانہ ہوگئے۔ یہ دورہ بھارت کی جانب سے دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون اور ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کو مضبوط بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ اس دورے کا مقصد دوطرفہ دفاعی تعاون، پیشہ ورانہ فوجی تبادلوں اور دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان اسٹریٹجک مفاہمت کو مزید بڑھانا ہے۔ آرمی چیف کا یہ دورہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور بحر ہند اور مغربی ایشیا کے دوست ممالک کے ساتھ باہمی اعتماد کو فروغ دینے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف کا دورہ آج سے شروع ہو کر 6 جنوری تک متحدہ عرب امارات میں جاری رہے گا۔ آمد پر، جنرل دویدی کو متحدہ عرب امارات کی لینڈ فورسز کی جانب سے گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ وہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے جن میں یو اے ای کی لینڈ فورسز کے کمانڈر بھی شامل ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کی تنظیم، کردار اور صلاحیتوں کے بارے میں بصیرت حاصل کریں گے۔ وہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتی ہوئی دفاعی شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے اہم فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کریں گے اور افسران اور سپاہیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ متحدہ عرب امارات کے نیشنل ڈیفنس کالج کا بھی دورہ کریں گے اور فوجی افسران سے خطاب کریں گے۔

یو اے ای کے دورے کے بعد آرمی چیف 7 سے 8 جنوری کو سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ آمد پر سری لنکن فوج کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ وہ سری لنکن آرمی کے کمانڈر، نائب وزیر دفاع اور سیکریٹری دفاع سمیت اعلیٰ فوجی اور سویلین قیادت سے ملاقات کریں گے۔ جنرل اپیندر دویدی ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسران سے خطاب کریں گے اور آرمی وار کالج، بٹالہ میں افسران کے ساتھ بات چیت کریں گے، جس میں سری لنکا کے ساتھ دفاعی تعلیم اور پیشہ ورانہ فوجی تبادلوں کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ جنرل دویدی آئی پی کے ایف وار میموریل پر خراج عقیدت پیش کریں گے، جو ہندوستانی فوجیوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande