ہاردک پانڈیا نے وجے ہزارے ٹرافی میں اپنی پہلی لسٹ-اے سنچری اسکور کی
نئی دہلی، 3 جنوری (ہ س):۔ ہندوستانی ٹیم کے اسٹار آل راو¿نڈر ہاردک پانڈیا نے، وجے ہزارے ٹرافی میں بڑودہ کے لیے کھیلتے ہوئے، ودربھ کے خلاف اپنے کیریئر کی پہلی لسٹ-اے سنچری بنائی۔ انہوں نے یہ شاندار اننگز راجکوٹ کے نرنجن شاہ اسٹیڈیم میں سنیچر کو ک
ہاردک پانڈیا نے وجے ہزارے ٹرافی میں اپنی پہلی لسٹ-اے سنچری اسکور کی


نئی دہلی، 3 جنوری (ہ س):۔

ہندوستانی ٹیم کے اسٹار آل راو¿نڈر ہاردک پانڈیا نے، وجے ہزارے ٹرافی میں بڑودہ کے لیے کھیلتے ہوئے، ودربھ کے خلاف اپنے کیریئر کی پہلی لسٹ-اے سنچری بنائی۔ انہوں نے یہ شاندار اننگز راجکوٹ کے نرنجن شاہ اسٹیڈیم میں سنیچر کو کھیلی۔ ہاردک نے صرف 68 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی جس میں چھ چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے۔ وہ اس وقت بیٹنگ کے لیے آئے جب بڑودہ کی حالت سخت خراب تھی، انہوںنے 20ویں اوور میں 71 رنز پر پانچ وکٹ گنوا دیے۔ ساتویں نمبر پر آتے ہوئے ہاردک نے ابتدا میں صبر کا مظاہرہ کیا اور 44 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

اس کے بعد اس نے گیئرز بدلے اور اگلی 24 گیندوں میں اپنی سنچری تک پہنچ گئے۔ اننگز کا سب سے یادگار لمحہ 39 ویں اوور میں آیا، جب ہاردک نے ودربھ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر پارتھ راکھیڈے کے ذریعے پھینکے گئے اوور میں 34 رنز بنائے۔ اس اوور میں انہوں نے پانچ چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ یہ وجے ہزارے ٹرافی کی تاریخ کا تیسرا مہنگا اوور تھا۔

ہاردک بالآخر 92 گیندوں پر 133 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ اپنی دھماکہ خیز اننگز میں انہوں نے 11 چھکے اور آٹھ چوکے لگائے۔ اس سیزن میں وجے ہزارے ٹرافی میں بڑودہ کے لیے ہاردک پانڈیا کا یہ پہلا میچ تھا۔ انہوں نے آخری بار مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی میں 50 اوور کا میچ کھیلا تھا۔

مجموعی طور پر، ہاردک پانڈیا نے 119 لسٹ اے میچ کھیلے ہیں، جن میں بھارت کے لیے 94 ون ڈے، انڈیا اے کے لیے 8، اور بڑودہ کے لیے 17 شامل ہیں۔ ان کا پچھلا بہترین لسٹ اے اسکور 2020 میں کینبرا میں آسٹریلیا کے خلاف ناٹ آو¿ٹ 92 رنز تھا۔ ہاردک نے لسٹ اے کرکٹ میں اب 2300 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

اس شاندار سنچری کے ساتھ، ہاردک پانڈیا نے ایک بار پھر کسی بھی صورتحال میں میچ کا رخ موڑنے کی اپنی صلاحیت ثابت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande