پروفیشنل ریسلنگ لیگ نے پانچویں سیزن سے پہلے فرنچائزی اور ملکیت کے ڈھانچے کا اعلان کیا
نئی دہلی، 04 جنوری (ہ س)۔ انڈین ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ایف آئی) سے تسلیم شدہ فرنچائزی پر مبنی مقابلے پروفیشنل ریسلنگ لیگ (پی ڈبلیو ایل) نے اپنے آئندہ پانچویں سیزن کے لیے چھ فرنچائزیوں اور ان کے ملکیت کے ڈھانچے کا رسمی اعلان کر دیا ہے۔ یہ لیگ جنوری
پروفیشنل ریسلنگ لیگ


نئی دہلی، 04 جنوری (ہ س)۔ انڈین ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ایف آئی) سے تسلیم شدہ فرنچائزی پر مبنی مقابلے پروفیشنل ریسلنگ لیگ (پی ڈبلیو ایل) نے اپنے آئندہ پانچویں سیزن کے لیے چھ فرنچائزیوں اور ان کے ملکیت کے ڈھانچے کا رسمی اعلان کر دیا ہے۔ یہ لیگ جنوری 2026 میں ایک نئی شکل اور مضبوط ڈھانچے کے ساتھ واپسی کرنے جا رہی ہے۔

اعلان کردہ فرنچائزیوں میں دہلی ڈینگل واریئرز (ایز مائی ٹرپ)، ہریانہ تھنڈرز (وکاس پراسرامپوریا)، ٹائیگرز آف ممبئی دنگلز (ایسپیکٹ گروپ اور ایپکو گروپ)، مہاراشٹر کیسری (سنراج گروپ)، پنجاب رائلز (سی ڈی آر گروپ) اور یو پی ڈومینیٹرز (روبکس ریئلٹی) شامل ہیں۔ یہ ٹیمیں ملک کی ان ریاستوں کی نمائندگی کرتی ہیں، جہاں کشتی کی مضبوط روایت اور ٹیلنٹ کی وسیع بنیاد موجود ہے۔

پی ڈبلیو ایل کے سی ای او اکھل گپتا نے کہا کہ پانچواں سیزن لیگ کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ مضبوط اور متنوع ملکیتی گروپوں کے ساتھ لیگ پیشہ ورانہ مہارت، منظم کھلاڑیوں کی ترقی اور طویل مدتی استحکام کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ ڈھانچہ ہندوستانی کشتی کو عالمی اسٹیج پر نئی پہچان دلانے میں مددگار ہوگا۔

ہر فرنچائزی کے پیچھے تجربہ کار کاروباری گروپ اور صنعت کی جانی مانی شخصیات جڑی ہیں، جو اسپورٹس مینجمنٹ، بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی اور زمینی سطح کی ترقی میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس سے لیگ کو نہ صرف تجارتی مضبوطی ملے گی، بلکہ ایتھلیٹ سینٹرک ایکو سسٹم بھی تیار ہوگا۔

پی ڈبلیو ایل کا مقصد عالمی معیار کے مقابلے، جدید لیگ اسٹرکچر اور پائیدار سرمایہ کاری ماڈل کے ذریعے ہندوستان میں پیشہ ورانہ کشتی کے ایک نئے دور کی شروعات کرنا ہے، جس میں ٹاپ ہندوستانی اور بین الاقوامی پہلوانوں کی شرکت دیکھنے کو ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande