
علی گڑھ،20 جنوری (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی سبکدوش استاد پروفیسر گلفشاں خان کی انگریزی تصنیف ”اِنڈو پرشیئن ایلیٹ اِن دی لیٹ ایٹینتھ ٹو دی ارلی نائنٹینتھ سنچری“، جس میں پندرہ علمی و تحقیقی مضامین شامل ہیں، عالمی کتب نمائش 2026 میں پیش کی گئی ہے، جو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد ہو رہا ہے۔ منوہر پبلشرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز، نئی دہلی کی جانب سے شائع شدہ یہ کتاب ہال نمبر 5، اسٹال ای- 7 پر موجود ہے۔ اس کتاب کا باضابطہ تعارف پروفیسر خان نے انجمن مطالعات جوامع فارسی زبان (اے ایس پی ایس) کی دو سالہ کانفرنس کے تحت منعقدہ ایک مذاکرے کے دوران کرایا، جو تاشقند، ازبکستان میں منعقد ہوئی تھی۔عالمی کتب نمائش میں اس کتاب کی موجودگی اس کی علمی اہمیت اور بین الاقوامی پذیرائی کی عکاس ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ