این ایچ-44 پر ریش ڈرائیونگ کا ویڈیو وائرل، دہلی پولیس نے سخت کارروائی کی
نئی دہلی، 20 جنوری (ہ س)۔ بیرونی شمالی ضلع میں این ایچ-44 (جی ٹی کے کرنال بائی پاس روڈ) پر تیز رفتار گاڑی چلانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد، دہلی پولیس نے فوری اور سخت کارروائی کی ہے۔ واقعے کے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور خ
Video-of-reckless-driving-on-N


نئی دہلی، 20 جنوری (ہ س)۔ بیرونی شمالی ضلع میں این ایچ-44 (جی ٹی کے کرنال بائی پاس روڈ) پر تیز رفتار گاڑی چلانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد، دہلی پولیس نے فوری اور سخت کارروائی کی ہے۔ واقعے کے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور خطرناک انداز میں چلائی جا رہی اسکارپیو کار کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، 18 جنوری کو ایک ویڈیو منظر عام پر آیا جس میں ایک سیاہ اسکارپیو کو این ایچ -44 پر کرنال بائی پاس سے نریلا کی طرف زیگ- زگ طریقے سے چلاتے ہوئے نظر آئی ۔ کار پر کالے شیشے تھے اور اس پر ”داو¿د“ نام لکھا ہوا تھا۔ اس لاپرواہی سے دوسری گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔

آو¿ٹر نارتھ ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہریشور سوامی کے مطابق معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر گاڑی کی شناخت کر کے اسے روک دیا گیا۔ تفتیش سے پتہ چلا کہ ڈرائیور داو¿د انصاری (21)ہے، جو اوکھلا کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑی اس کے والد مسافر انصاری کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔ دوران تفتیش ملزم کا ڈرائیونگ لائسنس بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

پولیس نے سمے پور بادلی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا ہے۔ اسکارپیو کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر قانونی پہلوو¿ں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دہلی پولیس نے کہاہے کہ سڑک کی حفاظت سے سمجھوتہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور محفوظ طریقے سے گاڑی چلائیں تاکہ سڑک پر کسی کی جان کو خطرہ نہ ہو۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande