بہار میں سڑک حادثہ میں تین لوگوں کی موت، ٹکر کے بعد ٹرک اور ڈمپر جل کر خاکستر
کشن گنج،20جنوری (ہ س)۔ بہار کے کشن گنج میں تیز رفتاری کے قہر نے تین لوگوں کی جان لے لی۔ ٹرک اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اچانک آگ لگنے سے دونوں گاڑیوں میں سوار تین افراد کی موت ہوگئی ۔ واقعہ این ایچ 327 ای پر پیش آیا ۔ ضلع کے ٹھاکر گنج
بہار میں سڑک حادثہ میں تین لوگوں کی موت، ٹکر کے بعد ٹرک اور ڈمپر جل کر خاکستر


کشن گنج،20جنوری (ہ س)۔ بہار کے کشن گنج میں تیز رفتاری کے قہر نے تین لوگوں کی جان لے لی۔ ٹرک اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اچانک آگ لگنے سے دونوں گاڑیوں میں سوار تین افراد کی موت ہوگئی ۔ واقعہ این ایچ 327 ای پر پیش آیا ۔

ضلع کے ٹھاکر گنج تھانہ علاقے کے تحت قومی شاہراہ 327 ای پر پیر کی دوپہر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ٹرک اور ڈمپر میں تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس سے جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ٹرک اور ڈمپر میں تصادم کے فوراً بعد آگ لگ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ کے شعلے اس قدر بلند ہوئے کہ ہائی وے پر ٹریفک عارضی طور پر روک دی گئی۔

اطلاع ملتے ہی ٹھاکر گنج تھانہ کی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ فائر بریگیڈ نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیور، ڈمپر ڈرائیور اور خلاصی کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔

مرنے والوں میں صرف ٹرک ڈرائیور کی شناخت ہوئی ہے۔ ڈمپر ڈرائیور اور خلاصی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور دھرمیندر کمار ضلع موتیہاری کا رہنے والاتھا جبکہ ٹرک خلاصی(سہیل عالم) بھی موتیہاری کا رہنے والاہے، اس کا علاج چل رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تیزرفتاری اور غفلت معلوم ہوتی ہے۔ ایس ڈی پی او-2 منگلیش کمار سنگھ نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ دیگر دو مرنے والوں کے اہل خانہ کو شناخت کر کے مطلع کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande