
نئی دہلی،20جنوری(ہ س)۔سو سائٹی فار برائٹ فیوچر کی جانب سے مہاتما جوتی با پھولے میموریل اولڈ ایج ہوم میں گرم کپڑوں کی تقسیم کا ایک باوقار فلاحی پروگرام منعقد کیا گیا۔ یہ اقدام ادارے کی انسانی خدمت اور سماجی بہبود کے تئیں مسلسل عزم و وابستگی کا مظہر ہے۔اس موقع پر سو سائٹی فار برائٹ فیوچر کے سیکریٹری جنرل محمد شفیع مدنی سیٹھ، نیشنل کوآرڈینیٹر عرفان احمد اور ظفرالحق موجود تھے۔ پروگرام کے دوران اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگوں کو سردی سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے گرم کپڑے کے سیٹ تقسیم کیے گئے، تاکہ سخت سرد موسم میں انہیں راحت مل سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفیع مدنیےسیٹھ نےکمزور طبقات بالخصوص بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایس بی ایف کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ شدید موسمی حالات میں بزرگوں کو خصوصی توجہ اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے، اور سو سائٹی فار برائٹ فیوچر ملک بھر میں مسلسل خدمات اور امدادی پروگراموں کے ذریعے انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم ہے۔ مہاتما جوتی با پھولے میموریل اولڈ ایج ہوم کے سپرنٹنڈنٹ، چرن سنگھ نے سو سائٹی فار برائٹ فیوچر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کی ہمدردانہ کوشش کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام بزرگوں کی جسمانی اور جذباتی صحت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais