اسٹینڈنگ کمیٹی اقتدار کا اصل مرکز، شندے کی نظریں وہیں : سنجے راؤت
اسٹینڈنگ کمیٹی اقتدار کا اصل مرکز، شندے کی نظریں وہیں : سنجے راؤتممبئی، 20 جنوری (ہ س)۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن میں اقتدار کی کشمکش کے درمیان شیو سینا (یو بی ٹی) کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کہا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی اصل توجہ
POLITICS MAHA SHIVSENA UBT MAYOR ATTACK


اسٹینڈنگ کمیٹی اقتدار کا اصل مرکز، شندے کی نظریں وہیں : سنجے راؤتممبئی، 20 جنوری (ہ س)۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن میں اقتدار کی کشمکش کے درمیان شیو سینا (یو بی ٹی) کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کہا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی اصل توجہ میئر کے عہدے پر نہیں بلکہ اسٹینڈنگ کمیٹی پر مرکوز ہے۔ راؤت کے مطابق شندے گروپ اسٹینڈنگ کمیٹی کو اپنے قبضے میں لینے کے لیے دباؤ اور بلیک میلنگ جیسے طریقے اپنا رہا ہے۔ انہوں نے یہ الزامات 20 جنوری کو میڈیا سے گفتگو کے دوران عائد کیے۔سنجے راؤت نے دعویٰ کیا کہ دہلی میں بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ ممبئی کے میئر کے عہدے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق بی جے پی ہر حال میں میئر کا عہدہ اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، جس کے باعث شندے گروپ نے توجہ اسٹینڈنگ کمیٹی پر مرکوز کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی وہ ادارہ ہے جہاں مالی معاملات، بڑے ٹھیکے اور اہم فیصلے طے پاتے ہیں، اس لیے اقتدار کی اصل طاقت وہیں موجود ہے۔ سنجے راؤت نے الزام لگایا کہ بی جے پی خود یہ بات کہہ رہی ہے کہ وہ اپنے کونسلروں کی فون کالز کی نگرانی کر رہی ہے۔راؤت نے مزید کہا کہ بی جے پی نے اپنے کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کونسلروں پر نظر رکھیں، چاہے وہ گھروں میں ہی کیوں نہ ہوں۔ ان کے مطابق شندے گروپ کے ہوٹل میں رکھے گئے کونسلروں کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے کونسلروں کے فون بھی ٹیپ کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ رشمی شکلا اس پورے منظرنامے میں موجود نہیں ہیں، لیکن نگرانی اور فون ٹیپنگ کا طریقہ وہی پرانا ہے۔ سنجے راؤت کے ان الزامات کے بعد ممبئی کی سیاسی فضا میں ایک بار پھر تلخی اور بحث کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande