اے ایم یو نے رضا نگر اور ذاکر نگر میں خصوصی کیمپ کا اہتمام کیا
اے ایم یو نے رضا نگر اور ذاکر نگر میں خصوصی کیمپ کا اہتمام کیا علی گڑھ، 20 جنوری (ہ س)۔ نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے رضا نگر اور ذاکر نگر میں ہفت روزہ خصوصی کیمپوں کا اہتمام کیا ہے۔ این ایس ایس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد
این سی سی


اے ایم یو نے رضا نگر اور ذاکر نگر میں خصوصی کیمپ کا اہتمام کیا

علی گڑھ، 20 جنوری (ہ س)۔ نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے رضا نگر اور ذاکر نگر میں ہفت روزہ خصوصی کیمپوں کا اہتمام کیا ہے۔ این ایس ایس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد محسن خان اور پروگرام آفیسر ڈاکٹر عبدالجبار کی قیادت میں منعقدہ اس کیمپ کا مقصد سماجی خدمت کو فروغ دینا، سماجی بیداری پیدا کرنا اور طلبہ رضاکاروں کی ہمہ جہت نشوونما ہے۔

این ایس ایس دفتر، اے ایم یو سے ڈاکٹر محمد محسن خان نے باضابطہ طور پر آگہی ریلی کا آغاز کیا جس میں تقریباً 200 این ایس ایس رضاکاروں نے شرکت کی اور بے لوث خدمت کے اس جذبے کی مثال پیش کی جو اس اسکیم کا بنیادی جوہر ہے۔ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر منصور عالم صدیقی، ڈاکٹر ناہید اکبری اور ڈاکٹر ندا نے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور این ایس ایس اے ایم یو ٹیم کے فعال اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر خصوصی کیمپ کے کنوینر جناب نعیم احمد نے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے مقاصد، مجوزہ سرگرمیوں اور اس کی سماجی اہمیت پر روشنی ڈالی اور رضاکاروں کو سماجی فلاح و بہبود میں سرگرم کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔

سماجی رابطہ کاری کے تحت این ایس ایس رضاکاروں نے بیداری ریلیاں نکالیں اور رضا نگر و ذاکر نگر کے مکینوں سے براہِ راست رابطہ قائم کیا، اہم سماجی مسائل پر بیداری پیدا کی اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دیا۔ این ایس ایس دفتر واپسی پر رضاکاروں نے جناب نعیم احمد کے ساتھ ڈاکٹر ظفر، ڈاکٹر نوشاد نجیب، ڈاکٹر شعیب احمد، ڈاکٹر نازیہ اور ڈاکٹر فوزیہ فریدی کو دن بھر کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

دن کا اختتام رنگا رنگ ثقافتی سرگرمیوں پر ہوا۔ اس میں پروفیسر شاداب خورشید، ڈاکٹر جمیل، ڈاکٹر فضل الرحمٰن، محترمہ افشاں (سابق اسپورٹس ٹیچر، اے ایم یو)، جناب عمر پیرزادہ اور ڈاکٹر ظفر افتخار نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande