سونمرگ بچاؤ، سیاحت بچاؤ ۔سونمرگ جیسے سیاحتی مقام پر سیاحوں کو کچھ خودغرض لوگ دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں
سرینگر20 جنوری( ہ س)جہاں جموں و کشمیر حکومت اور محکمہ سیاحت وادی کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، وہیں وادی کشمیر کے ایک خوبصورت سیاحتی مقام سونمرگ میں کچھ دلال موجود ہیں، جو سیاحوں کو لوٹ رہے ہیں اور سونمرگ کی سیاحت کو بدنا
تصویر


سرینگر20 جنوری( ہ س)جہاں جموں و کشمیر حکومت اور محکمہ سیاحت وادی کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، وہیں وادی کشمیر کے ایک خوبصورت سیاحتی مقام سونمرگ میں کچھ دلال موجود ہیں، جو سیاحوں کو لوٹ رہے ہیں اور سونمرگ کی سیاحت کو بدنام کر رہے ہیں، خاص طور پر کشمیر کی مہمان نوازی اور کشمیری ثقافت کو بدنام کر رہے ہیں۔ایک سیاح نے اس حوالے سے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔ اس ویڈیو میں، وہ سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ٹھیکے پر دۓ گئے چیک پوسٹ کے ملازمین پر داخلے کے لیے دو سو روپے وصول کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔ جبکہ کچھ دن پہلے سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک ریٹ لسٹ شائع کی، جس میں دو سو روپے کا ریٹ صرف اور صرف ٹرکوں کےلۓ دکھایا گیا ہے۔ سیاح کے مطابق اس سے دو سو روپے وصول کیے گئے۔جو کہ سیاحوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں اور سونمرگ میں سیاحت سے وابستہ لوگوں نے پولیس اور سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے معاملے کی تحقیقات کرنے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ سونمرگ میں سیاحت کو بچایا جاسکے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande