وزیر وجے شاہ کے بنگلے پر یوتھ کانگریس کا مظاہرہ، نیم پلیٹ پر پوتی سیاہی
بھوپال، 20 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر برائے قبائلی امور وجے شاہ کے خلاف یوتھ کانگریس نے دارالحکومت بھوپال میں شدید مظاہرہ کیا۔ بھوپال یوتھ کانگریس صدر امت کھتری کی قیادت میں منگل کو کارکنان وزیر وجے شاہ کے بنگلے پہنچے اور نیم پلیٹ پر سیاہی پ
وزیر وجے شاہ کے بنگلے پر یوتھ کانگریس کا مظاہرہ،


بھوپال، 20 جنوری (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے وزیر برائے قبائلی امور وجے شاہ کے خلاف یوتھ کانگریس نے دارالحکومت بھوپال میں شدید مظاہرہ کیا۔ بھوپال یوتھ کانگریس صدر امت کھتری کی قیادت میں منگل کو کارکنان وزیر وجے شاہ کے بنگلے پہنچے اور نیم پلیٹ پر سیاہی پوت کر نعرے بازی کی۔ یہ احتجاجی مظاہرہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران کرنل صوفیہ قریشی پر کیے گئے مبینہ متنازعہ تبصرے کے سلسلے میں کیا گیا۔

مظاہرے کے دوران یوتھ کانگریس کارکنان نے وزیر وجے شاہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور ان کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔ یوتھ کانگریس صدر امت کھتری نے کہا کہ وزیر وجے شاہ نے ملک کی بیٹی کرنل صوفیہ قریشی کی توہین کی ہے، جنہوں نے اپنی بہادری سے ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے باوجود وزیر اعلیٰ موہن یادو کی قیادت والی حکومت گزشتہ چھ مہینوں سے وزیر کو تحفظ دے رہی ہے۔

امت کھتری نے انتباہ دیا کہ اگر وزیر وجے شاہ نے اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا، تو یوتھ کانگریس مرحلہ وار تحریک چلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آگے چل کر وزیر کا عوامی طور پر منہ کالا کرنے جیسے سخت قدم بھی اٹھائے جائیں گے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں پرنس نوانگے، سلمان غوری، پرینک شیکوار، محمد عامر، مینک دسوریہ، موہن روڈیلے، انیس شرما، راہل گری سمیت بڑی تعداد میں یوتھ کانگریس کارکنان موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande