بھوپال میں کانگریس کا انوکھا احتجاجی مظاہرہ، نوجوان کو وزیر کا ماسک پہنا کر پولیس کے حوالے کیا
بھوپال میں کانگریس کا انوکھا احتجاجی مظاہرہ، نوجوان کو وزیر کا ماسک پہنا کر پولیس کے حوالے کیا بھوپال، 20 جنوری (ہ س)۔ فوج کی خاتون افسر پر متنازعہ بیان دے کر سرخیوں میں آئے مدھیہ پردیش حکومت کے وزیر برائے قبائلی امور وجے شاہ کو لے کر سپریم کورٹ
نوجوان کو وزیر کا ماسک پہنا کر پولیس کے حوالے کیا


بھوپال میں کانگریس کا انوکھا احتجاجی مظاہرہ، نوجوان کو وزیر کا ماسک پہنا کر پولیس کے حوالے کیا

بھوپال، 20 جنوری (ہ س)۔ فوج کی خاتون افسر پر متنازعہ بیان دے کر سرخیوں میں آئے مدھیہ پردیش حکومت کے وزیر برائے قبائلی امور وجے شاہ کو لے کر سپریم کورٹ کی جانب سے معافی کی اپیل مسترد کرنے کے بعد اب اپوزیشن ایک بار پھر وجے شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر حملہ آور ہو گئی ہے۔ اسی سلسلے میں ایم پی کانگریس نے منگل کو دارالحکومت بھوپال میں انوکھے انداز میں مظاہرہ کیا۔

کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری امت شرما کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے ایک نوجوان کو وزیر وجے شاہ کا ماسک پہنا کر علامتی طور پر ہتھکڑی لگائی اور اسے پولیس کے حوالے کیا۔ کانگریس کارکنان ریاستی کانگریس دفتر (پی سی سی) سے وزیر کا ماسک پہنے نوجوان کو ہتھکڑی پہنا کر پانچ نمبر اسٹاپ واقع پولیس چوکی پہنچے، جہاں اسے سونپتے ہوئے وزیر وجے شاہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرے کے دوران امت شرما نے کہا کہ وزیر وجے شاہ نے ملک کی بیٹی صوفیہ قریشی کی توہین کی ہے، جبکہ صوفیہ نے اپنے کاموں سے ملک کا وقار بڑھایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ موہن یادو کی قیادت والی ریاستی حکومت گزشتہ چھ مہینوں سے وزیر کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

امت شرما نے کہا کہ جس وزیر کو حکومت بچانے میں لگی تھی، اس کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم سپریم کورٹ نے دیا ہے۔ یہ سچائی کی جیت اور موہن حکومت کی اخلاقی شکست ہے۔ کانگریس نے وزیر وجے شاہ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ دہرایا۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ پارٹی کارکنان وزیر وجے شاہ کی رہائش گاہ پر گئے تھے، لیکن وہ وہاں نہیں ملے۔ اس کے بعد علامتی طور پر انہیں ’کیروا کے جنگل میں گھومتے ہوئے‘ دکھا کر گرفتار کیا گیا اور پولیس کو سونپا گیا۔

امت شرما نے انتباہ دیا کہ اگر وزیر وجے شاہ کو کابینہ سے نہیں ہٹایا گیا تو کانگریس وزیر اعلیٰ موہن یادو کی رہائش گاہ کا گھیراو کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande