یمنا نگر: کشمیری شال بیچنے والوں کے ساتھ بدسلوکی، مذہبی نعرے لگانے کے لئے دباو ڈالا
یمنا نگر، 20 جنوری (ہ س)۔یمنا نگر ضلع کے چھپر تھانہ علاقے کے تحت کلاوڑ گاو¿ں میں، کشمیر سے آئے دو شال بیچنے والوں کو مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا اور مذہبی نعرے لگانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اطل
Kashmiri-Vendors-Harassment-Ca


یمنا نگر، 20 جنوری (ہ س)۔یمنا نگر ضلع کے چھپر تھانہ علاقے کے تحت کلاوڑ گاو¿ں میں، کشمیر سے آئے دو شال بیچنے والوں کو مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا اور مذہبی نعرے لگانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نذیر احمد خواجہ اور امتیاز احمد لون پیر کو گاؤں -گاؤں جا کر شالیں اور چادریں بیچ رہے تھے کہ کچھ مقامی نوجوانوں نے ان کی شناخت پر سوال اٹھاتے ہوئے نازیبا زبان استعمال کی اور انہیں دھمکیاں دیں۔ انہوں نے مبینہ طور پر انہیں”جئے شری رام“ اور ”بھارت ماتا کی جئے“ جیسے نعرے لگانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر کچھ دیر کے لیے تناؤ کا ماحول رہا۔

ویڈیو میں کشمیری نوجوان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے اور وہ ہندوستانی ہے، جسے اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے لیے نعرے لگانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ واقعہ کی خبر پھیلتے ہی گاؤں کے کچھ ذمہ داروں نے مداخلت کرکے صورتحال کو قابو میں کیا جس کے بعد دونوں نوجوان وہاں سے چلے گئے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ تھانہ چھپر کے ایس ایچ او ویدپال کے مطابق، یہ واقعہ پیر کی دوپہر کو مبینہ طور پر پیش آیا، لیکن پولیس کو ابھی تک کسی بھی فریق کی طرف سے کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی ہے، اس لیے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔ کچھ دیر تک ماحول کشیدہ رہا تاہم بعد میں جھگڑا پرسکون ہوگیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande