جھارکھنڈ کی بہتری کے لیے راہل کا ساتھ چھوڑ کر نریندر مودی کے ساتھ آئیں ہیمنت: اٹھاولے
رانچی، 20 جنوری (ہ س)۔ مرکزی وزیر مملکت اور ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاوالے) کے قومی صدر رام داس اٹھاولے نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ کی فلاح و بہبود کے لیے راہل گاندھی کا ساتھ چھوڑ کر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ آ
JH-FOR-THE-BETTERMENT-OF-JHARK


رانچی، 20 جنوری (ہ س)۔ مرکزی وزیر مملکت اور ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاوالے) کے قومی صدر رام داس اٹھاولے نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ کی فلاح و بہبود کے لیے راہل گاندھی کا ساتھ چھوڑ کر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ آنا چاہیے۔

اٹھاولے نے یہ بات منگل کو پرانی اسمبلی میدان میں ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاوالے) جھارکھنڈ نونرمان ریلی میں موجود کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے ان کے گروجی شیبو سورین کے ساتھ اچھے تعلقات تھے اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین ان کے بیٹے ہیں۔ اس لیے انھیں ریاست میں قبائلیوں اور دلتوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے اور اس کوشش میں انھیں وزیر اعظم مودی کی مکمل حمایت حاصل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ملک میں اچھا کام کر رہے ہیں۔ وہ ملک کی بیٹیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی مو¿ثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

اٹھاولے نے کہا کہ اگر جھارکھنڈ کے قبائلی اور دلت ان کے ساتھ آئیں تو وہ مرکزی حکومت سے سرنا کوڈ منظور کروا کر جھارکھنڈ کے قبائلیوں کے وقار کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے درج فہرست ذات کمیشن کے قیام کی کوششوں کے بارے میں بھی موقع پر بات کی۔

مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ جھارکھنڈ حکومت نے ریاست میں پی ای ایس اے ایکٹ تو پاس کیا ہے، لیکن اس میں لوگوں کے حقوق میں کمی کی گئی ہے۔ ہیمنت حکومت اسے آئینی طور پر نافذ کرے۔

اس موقع پر پارٹی کے جنرل سکریٹری دیوی دیال منڈا، خواتین سیلکی پونم سنگھ، آر پی رنجن، عادل اصغر، کلدیپ ٹوپو، پروین گوپ، رام گلاب مہتو اور پارٹی کے سینکڑوں کارکن موجود تھے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande