
نئی دہلی، 20 جنوری(ہ س)۔آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد کو جشن یوم جمہوریہ کی خصوصی تقریب کے موقع پر راشٹرپتی بھون میں مدعو کیے جانے پر طبی برادری میں خوشی کی لہر ہے۔ ان کو بحیثیت یونانی طبی برادری کے ممتاز سینئر سٹیزن کے طور پر مدعو کیا جانا یقینا ہم سب کے لیے باعث مسرت ہے۔ پروفیسر مشتاق احمد نہ صرف آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر ہیں بلکہ سابق ڈائرکٹر ، سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، (سی سی آریو ایم، حکومت ہند)، حیدرآباد اور سابق ہیڈ یونانی میڈیسن چیئر، یونیورسٹی آف ویسٹرن کیپ، ساﺅتھ افریقہ بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی طبی خدمات ملک و بیرون ملک قابل ذکر ہیں۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ ہم اس موقع پر ایک پ±روقار تہنیتی تقریب منعقد کریں گے جس میں دہلی کی اہم طبی شخصیات بھی شامل ہوں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais