داووس میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی بلومبرگ ایشیا -پیسیفک میڈیا سے بات چیت
رانچی، 20 جنوری (ہ س)۔ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے دوران وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بین الاقوامی میڈیا گروپ بلومبرگ ایشیا -پیسیفک کی منیجنگ ڈائریکٹر سنیتا راجن کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر، وزیر اعلیٰ نے داووس میں جھارکھنڈ کی شرکت کے مقاصد
CM-interaction-media-in-Davos


رانچی، 20 جنوری (ہ س)۔ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے دوران وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بین الاقوامی میڈیا گروپ بلومبرگ ایشیا -پیسیفک کی منیجنگ ڈائریکٹر سنیتا راجن کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر، وزیر اعلیٰ نے داووس میں جھارکھنڈ کی شرکت کے مقاصد، ریاست کی ترجیحات اور اگلے 25 برسوں کے لیے جھارکھنڈ کے طویل مدتی ترقیاتی وژن کا خاکہ شیئر کیا۔ یہ اطلاع منگل کو وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ سے جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ایک نوجوان جھارکھنڈ ہے، جو پہلی بار داووس جیسے عالمی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیت، امکانات اور وژن کے ساتھ حاضر ہوا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جھارکھنڈ اب معدنیات پر مبنی معیشت تک محدود نہیں ہے، بلکہ گرین انڈسٹریل ڈیولپمنٹ، کریٹیکل منرلز، ماحول دوست توانائی، انسانی وسائل کی ترقی اور جامع اقتصادی ترقی کے شعبوں میں نئی پیش رفت کر رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ جھارکھنڈ حکومت اگلے 25 برسوں کے لیے ایک متوازن، پائیدار اور روزگار پر مبنی ترقی کے ماڈل پر کام کر رہی ہے، جس میں عالمی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ادارہ جاتی شراکت داری اہم کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر بلومبرگ ایشیا پیسیفک کے نمائندوں نے بتایا کہ بلومبرگ اکتوبر میں ہندوستان میں ایک عالمی خصوصی گول میز کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ اس اعلیٰ سطحی تقریب میں فارچیون 500 کمپنیوں کے سربراہان، عالمی صنعت کے رہنما، پالیسی ساز اور نیویارک کے سابق میئر سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز عالمی شخصیات شرکت کریں گی۔

بلومبرگ ایشیا -پیسیفک کی منیجنگ ڈائریکٹر سنیتا راجن نے گول میز کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ کو باضابطہ دعوت دی اور جھارکھنڈ کے ترقیاتی ایجنڈے کو عالمی قیادت کے سامنے پیش کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

قابل ذکر ہے کہ بلومبرگ ایشیا- پیسفک میڈیا بلومبرگ میڈیا کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ ہے، جو ٹیلی وژن، ڈیجیٹل، پرنٹ اور عالمی ایونٹس کے ذریعے ایشیا پیسفک خطے میں کاروبار، مالیات اور مارکیٹ کی معلومات فراہم کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس مکالمے کو جھارکھنڈ کے لیے اپنے ترقیاتی سفر اور سرمایہ کاری کی صلاحیت کو عالمی پلیٹ فارم پر مو¿ثر طریقے سے پیش کرنے کا ایک اہم موقع قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande