نتن نوین کے بی جے پی کا قومی صدر منتخب ہونے پر کارکنان میں جشن
نتن نوین کے بی جے پی کا قومی صدر منتخب ہونے پر کارکنان میں جشنبھاگلپور، 20 جنوری (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے نئے قومی صدر کے طور پر نتن نوین کی حلف برداری تقریب منگل کے روزپٹنہ اور بھاگلپور میں براہ راست نشر کی گئی۔ ایل ای ڈی اسکرینوں کے ذریعے حلف
نتن نوین کے بی جے پی قومی صدر منتخب ہونے پرکارکنان میں جشن


نتن نوین کے بی جے پی کا قومی صدر منتخب ہونے پر کارکنان میں جشنبھاگلپور، 20 جنوری (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے نئے قومی صدر کے طور پر نتن نوین کی حلف برداری تقریب منگل کے روزپٹنہ اور بھاگلپور میں براہ راست نشر کی گئی۔ ایل ای ڈی اسکرینوں کے ذریعے حلف برداری تقریب کی براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے بھاگلپور میں بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان جمع ہوئے۔ حلف برداری تقریب کے بعد بی جے پی کارکنان جوش و خروش سے لبریز ہو گئے۔کارکنوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مٹھائیاں بانٹ کر جشن منایا اور نتن نوین کے انتخاب کو تاریخی لمحہ قرار دیا۔ پورے پروگرام میں ’’بی جے پی زندہ باد‘‘ اور ’’نتن نوین زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔ بی جے پی کے ضلع صدر سنتوش ساہ نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی قومی پارٹی نے ایک نوجوان لیڈر کو قومی صدر مقرر کرکے ایک پیغام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نتن نوین کی محض 45 سال کی عمر میں قومی صدر کے طور پر تقرری نوجوان قیادت کو فروغ دینے کی بی جے پی کی پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔ تقریب میں بی جے پی لیڈر ڈاکٹر پریتی شیکھر، ایم ایل سی ڈاکٹر این کے یادو، بی جے پی لیڈر بنٹی یادو، چندن ٹھاکر اور کئی دیگر سینئرلیڈران اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔قابل ذکر ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے بعد نتن نوین کو پہلے کارگزار قومی صدر بنایا گیا تھا اور اب انہیں کل وقتی قومی صدر کی ذمہ داری دیے جانے سے پارٹی کارکنوں میں نئی توانائی اور جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande