
کوکراجھار (آسام)، 20 جنوری (ہ س)۔ آسام کے کوکراجھار ضلع کے کاریگاو¿ں میں مویشی چوری کے شبہ میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ہجوم نے ایک شخص کو مارا پیٹا۔ اس واقعہ میں دو نوجوان جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ پولیس کو صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہوائی فائرنگ کرنا پڑی۔
اطلاعات کے مطابق مقامی باشندوں نے کچھ نوجوانوں پر گائے چوری کا شک کرتے ہوئے پیر کی شام ان پر حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ایک اور شدید طور پر زخمی نوجوان سنیل مرمو نے منگل کو اسپتال میں دم توڑ دیا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کا علاج جاری ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔ مشتعل مظاہرین نے چار گھروں کو آگ لگا دی اور ایک اسکارپیو گاڑی کو نذر آتش کر دیا۔ حالات کو بگڑتے دیکھ کر پولیس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچے اور ہجوم پر قابو پانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔
پولیس نے اس واقعے کے سلسلے میں اب تک 29 افراد کو حراست میں لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔ حکام نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے اور علاقے میں اضافی سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا شرما نے اپنے سوئٹزرلینڈ دورے کے دوران پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ہرمیت سنگھ کو فون کرکے صورتحال معلوم کی۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے ڈی جی پی کو کئی ضروری ہدایات بھی دیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد