ڈوڈہ پولیس نے اے ٹی ایم فراڈ کیس میں ملزم کو گرفتار کیا
جموں, 20 جنوری (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے اے ٹی ایم فراڈ کے ایک معاملے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے 49 ہزار روپے نقد برآمد کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس اسٹیشن ٹھاٹھری میں شفقت حسین نے تحریری شکایت درج
ATM


جموں, 20 جنوری (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے اے ٹی ایم فراڈ کے ایک معاملے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے 49 ہزار روپے نقد برآمد کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس اسٹیشن ٹھاٹھری میں شفقت حسین نے تحریری شکایت درج کرائی کہ جے اینڈ کے بینک اے ٹی ایم، ٹھاٹھری سے رقم نکالنے کے دوران ایک نامعلوم شخص نے دھوکہ دہی سے ان کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر لیا، جس کے بعد ان کے کھاتے سے غیر قانونی طور پر 45 ہزار روپے نکال لیے گئے۔

تحقیقات کے دوران ایک اور متاثرہ شخص حظور دین نے بھی اسی نوعیت کے واقعے کی اطلاع دی، جس میں ان کے کھاتے سے 14 ہزار روپے دھوکہ دہی کے ذریعے نکالے گئے۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ٹھاٹھری میں ایف آئی آر نمبر 07/2026 درج کر کے ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا کی مجموعی نگرانی میں تحقیقات شروع کی گئیں۔

پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زیرو پوائنٹ جنگلواڑ کے قریب ملزم مدثر احمد گنائی کو گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 49 ہزار روپے نقد برآمد کیے گئے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ڈوڈہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا اے ٹی ایم کارڈ، پن نمبر یا دیگر بینکنگ تفصیلات کسی نامعلوم شخص کے ساتھ شیئر نہ کریں اور ایسے فراڈ سے بچنے کے لیے ہوشیار رہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande