عام آدمی پارٹی کا منی کرنیکا گھاٹ کے قریب توڑ پھوڑ کے خلاف احتجاج
لکھنؤ، 20 جنوری (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (آپ ) کے اتر پردیش کے انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کی ہدایت پر کاشی کے منیکرنیکا گھاٹ میں توڑ پھوڑ کے خلاف منگل کو ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اسی سلسلے میں پارٹی لیڈروں، عہدیداروں اور کارک
AAP-PROTESTS-POLICE-DETAIN


لکھنؤ، 20 جنوری (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (آپ ) کے اتر پردیش کے انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کی ہدایت پر کاشی کے منیکرنیکا گھاٹ میں توڑ پھوڑ کے خلاف منگل کو ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اسی سلسلے میں پارٹی لیڈروں، عہدیداروں اور کارکنوں نے متحد ہو کر دارالحکومت لکھنو¿ کے سواستھیہ بھون چوراہے پر زبردست احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لے کر بسوں میں بیٹھا کر احتجاجی مقام ایکو گارڈن کی طرف بھیج دیا۔

ریاستی ترجمان پرنس سونی نے کہا کہ منی کرنیکا گھاٹ پر قدیم مندروں کو مسمار کرنا پوری ہندو برادری کے عقیدے پر براہ راست حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی انتخابات کے دوران مندر اور مذہب کی سیاست کرتی ہے، لیکن اقتدار میں آنے کے بعد ان پربلڈوز چلواتی ہے۔ یہ دوہرا معیار اب عوام کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔

پرنس سونی نے کہا کہ ترقی کا مطلب کبھی بھی مذہبی، ثقافتی اور تاریخی ورثے کو تباہ کرنا نہیں ہو سکتا۔ بی جے پی حکومت ترقی کے نام پر مندروں کو گرانے اور عقیدے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی سیاست کر رہی ہے جسے عام آدمی پارٹی کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔

لکھنو¿ ضلع صدر ارم رضوی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی آمرانہ اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آج لکھنو¿ کی سڑکوں پر عوامی آواز بلند ہوئیہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشی کی شناخت، روایت اور روح کے خلاف یہ جرم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

احتجاج میں پرینکا سریواستو، تشار سریواستو، للت والمیکی، وسیم صدیقی، گیان سنگھ، سدھیر پٹیل، گیان سنگھ کشواہا، بلرام ساہنی، تشار، للت والمیکی، سلمان، ابھیشیک پرتاپ سنگھ، وسیم صدیقی، پی کے باجپئی، منا خان، مکیش شکلا، انگد، بی کھرے ، دھیرج شرمااور دیگر کئی کارکنان موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande