
مارکیٹ کی مضبوطی نے سرمایہ کاروں کو ایک ہی دن میں 4.37 لاکھ کروڑ کا منافع بخشا
نئی دہلی، 2 جنوری (ہ س):۔
گلوبل مارکیٹ کے سپورٹ،روپے کی مضبوطی،گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی خریداری اور آٹو اور بینکگ سیکٹر کے شیئروں کے ساتھ ہی لارج کیپ شیئروں میں ہوئی ززور دار خریداری کے سبب گھریو بازار آج ہفتے کے آخری کاروباری دن مضبوط منافع کے ساتھ بند ہوا مارکیٹ کھلنے کے فوراً بعد، خریداروں نے لیوالی کا زور بنا دیا جس کے سبب سنسکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں تیزی آ گئی ۔
اگرچہ منافع بکنگ کی وجہ سے دوپہر 2 بجے کے بعد مارکیٹ کے جذبات میں معمولی کمی واقع ہوئی، خریداروں نے دوپہر 3 بجے سے کچھ دیر پہلے دوبارہ خریدنا شروع کر دیا، جس سے دونوں انڈیکس میں اضافہ ہوا۔ آج کی تیزی کے سبب نفٹی کو ایک نئی ہمہ وقتی بلندی قائم کرنے میں بھی مدد کی۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد، سینسیکس 0.67 فیصد اور نفٹی 0.70 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔
بینکنگ، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز، انرجی اور رئیلٹی سیکٹرز کے اسٹاکس میں دن بھر زبردست خریدار دیکھنے میں آئی۔ اسی طرح آٹوموبائل، دھات، انفراسٹرکچر، کنزیومر ڈیوربل، کیپٹل گڈز، ہیلتھ کیئر، آئل اینڈ گیس اور ٹیک انڈیکس بھی اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ دوسری جانب ایف ایم سی جی اسٹاکس کو فروخت کے دباو¿ کا سامنا کرنا پڑا۔ وسیع مارکیٹ میں بھی خریداری جاری رہی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 0.97 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے دن کا اختتام 0.79 فیصد اضافے کے ساتھ کیا۔
آج اسٹاک مارکیٹ کی مضبوط کارکردگی کی وجہ سے، اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 4.25 لاکھ کروڑ سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای میں درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 481.29 لاکھ کروڑ (عارضی) ہو گئی۔ جبکہ پچھلے تجارتی دن، یعنی جمعرات کو، ان کا بازار سرمایہ 476.92 لاکھ کروڑ تھا۔ اس طرح، سرمایہ کاروں نے آج کی تجارت سے تقریباً 4.37 لاکھ کروڑ کا منافع کمایا۔
دن کے دوران بی ایس ای پر 4,371 حصص کی سرگرمی سے تجارت ہوئی۔ جن میں سے 2773 شیئرز کے بھاو¿ بڑھے، 1449 شیئرز کی قیمتوں میں کمی اور 149 شیئرز بغیر کسی حرکت کے بند ہوئے۔ این ایس ای پر آج 2,861 شیئرزکی سرگرمی سے تجارت ہوئی۔ جن میں سے 2,045 شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 816 کے شیئرزسرخ رنگ میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئرز میں سے 25 شیئرزفائدہ کے ساتھ بند ہوئے اور 5 شیئرز خسارے کے ساتھ بند ہوئے۔ نفٹی میں شامل 50 شیئرز میں سے 39 شیئرز سبز اور 11شیئرز سرخ رنگ میں بند ہوئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ