ممبئی انڈینز نے ڈبلیو پی ایل 2026 کی جرسی لانچ کی، 'وکٹ پلس' تھیم سے ممبئی کی رفتار ظاہر
ممبئی، 2 جنوری (ہ س):۔ دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز نے بدھ کو ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2026 کے لیے آفیشل جرسی کی نقاب کشائی کی۔ فرنچائز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، نئی جرسی ایک بار پھر شہر ممبئی اور اس کے لوگوں سے متاثر ہے، جو ہمی
ممبئی انڈینز نے ڈبلیو پی ایل 2026 کی جرسی لانچ کی، 'وکٹ پلس' تھیم سے ممبئی کی رفتار کو ظاہر


ممبئی، 2 جنوری (ہ س):۔

دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز نے بدھ کو ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2026 کے لیے آفیشل جرسی کی نقاب کشائی کی۔ فرنچائز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، نئی جرسی ایک بار پھر شہر ممبئی اور اس کے لوگوں سے متاثر ہے، جو ہمیشہ متحرک، توانا اور فعال رہتے ہیں۔

ٹیم کی شناخت کی طرح، جرسی بھی ممبئی کی روزمرہ کی تال کی عکاسی کرتی ہے، جو کبھی نہیں رکتی۔ اس سیزن میں آئیکانک بلیو اور گولڈ رنگوں کو برقرار رکھا گیا ہے، جن کے ساتھ کورل ٹچ جوڑا گیا ہے۔ یہ رنگ رفتار،مضبوطی اور مسلسل آگے بڑھنے کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔

نئی جرسی کا مرکزی موضوع وکٹ پلس ہے۔ آگے اور پیچھے کی طرف نقش کردہ نیلا رنگ ممبئی کی مسلسل نقل و حرکت سے متاثر ہے - چاہے وہ لوکل ٹرینوں کی رفتار ہو یا سمندر کی لہریں۔ یہ اس نہ رکنے والے جذبے کی عکاسی کرتا ہے جو ممبئی اور ممبئی انڈینز دونوں کی شناختہے۔ وہیں سنہرا رنگ خود اعتمادی اور مستقل مزازی کی علامت ہے، جب کہ ہلکے کورل ایکسینٹ ممبئی والوں کے تعلق اور #OneFamily کے احساس کو اجاگر کرتے ہیں۔

یہ جرسی صرف ایک کٹ نہیں ہے، بلکہ ایک کہانی ہے — ایک شہر اور اس کے لوگوں کی، ان کھلاڑیوں کی جو میدان میں اس دھڑکن کو جیتے ہیں، اور ممبئی انڈینز پلاٹون کی غیر متزلزل حمایت کی، جس کی توانائی ٹیم کو میدان کے اندر اور باہر بھی متاثر کرتی ہے۔

اس سے قبل، ممبئی انڈینز نے کرسٹن بیمز کو ڈبلیو پی ایل 2026 سے قبل اسپن باولنگ کوچ مقرر کیا تھا۔ بیمز، سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر، 2017 ون ڈے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز تھے۔ اپنے کیریئر میں، انہوں نے ایک ٹیسٹ، 30 ون ڈے، 18 ٹی20 انٹرنیشنل، اور 45ڈبلیو بی بی ایل میچز کھیلے۔ ان کے پاس کوچنگ کا بھی متاثر کن تجربہ ہے- انہوں نے ڈبلیو بی بی ایل اوردی ہنڈریڈ میں کوچنگ کی ہے، آسٹریلیا کی انڈر 19 خواتین کی ٹیم کی کوچنگ کی ہے، اور کرکٹ آسٹریلیا میں نیشنل ڈیولپمنٹ لیڈ کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔

بیمز نے کہا، جھولن گوسوامی جیسی عظیم کھلاڑی کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ یہ ٹیم صرف جیتنے کا کلچر نہیں ، بلکہ ایک خاندان جیسی ہے۔ بطور کوچ ایسے ماحول میں آنا کسی بھی شخص کا خواب ہوتا ہے جہاں ٹیم متحد ہو اور جیتنا جانتی ہو۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande