وزیر اعظم مودی نے یوم پیدائش پر سماجی مصلح منتھو پدم نابھن کو یاد کیا
نئی دہلی، 02 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کیرالہ کے عظیم سماجی مصلح منتھو پدم نابھن کے 48 ویں یوم پیدائش پر انہیں یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نظریات انصاف پسند، رحم دل اور خوشگوار سماج کا پیغام دیتے ہیں۔ ان کے نظریات ہم سب کی رہنمائ
وزیر اعظم نریندر مودی کا ایکس پیغام


نئی دہلی، 02 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کیرالہ کے عظیم سماجی مصلح منتھو پدم نابھن کے 48 ویں یوم پیدائش پر انہیں یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نظریات انصاف پسند، رحم دل اور خوشگوار سماج کا پیغام دیتے ہیں۔ ان کے نظریات ہم سب کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر لکھا، ”منتھو پدم نابھن کے یوم پیدائش پر ہم آج انہیں گہری عقیدت کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔ ان کی پوری زندگی سماج کی خدمت کے لیے وقف رہی۔ وہ دور اندیش تھے۔ ان کا ماننا تھا کہ حقیقی ترقی وقار، مساوات اور سماجی اصلاح میں مضمر ہے۔ صحت، تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے جیسے شعبوں میں ان کی کوششیں متاثر کن ہیں۔ ان کے نظریات ہمیں ایسے معاشرے کا پیغام دیتے ہیں جو انصاف پسند، رحم دل اور خوشگوار ہو۔“

قابل ذکر ہے، 2 جنوری، 1878 کو پیدا ہوئے منتھو پدم نابھن عظیم سماجی مصلح، مجاہد آزادی اور نائر سروس سوسائٹی کے بانی ہیں۔ انہیں نائر برادری کی ترقی اور کیرالہ میں سماجی مساوات لانے کے لیے کیے گئے ان کے کاموں کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہیں ’بھارت کیسری‘ کے خطاب سے نوازا گیا۔ سردار کے ایم پانیکر انہیں ’کیرالہ کا مدن موہن مالویہ‘ کہتے تھے۔ 1966 میں انہیں پدم بھوشن سے نوازا گیا۔

انہوں نے وائیکوم ستیہ گرہ (1924) اور گرو وایور ستیہ گرہ (1931) میں فعال کردار ادا کیا تاکہ پسماندہ ذاتوں کو مندروں میں داخلہ مل سکے۔ یہی نہیں کیرالہ میں سینکڑوں اسکولوں، کالجوں اور اسپتالوں کا قیام عمل میں لایا۔ 1949 میں وہ تراونکور اسمبلی کے رکن بھی رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande