
بھوپال،19جنوری(ہ س)۔
وزیرکھیل اور نوجوان بہبود مسٹر وشواس کیلاش سارنگ نے کہا کہ نوجوانوں کے تبادلہ پروگرام ریاستوں کی ثقافت سے ایک دوسرے کو روشناس کرانے کا ایک مضبوط اور مو?ثر ذریعہ ثابت ہو رہے ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعے نوجوان ایک دوسرے کی تاریخی وراثت، اقدار، قبائلی تہذیب اور ثقافتی اثاثوں کو بہتر طور پر جان سکتے ہیں۔ پیر کے روز بھوبال میں وزارتِ داخلہ حکومتِ ہند کے اشتراک اور مائی بھارت بھوبال (وزارتِ نوجوان امور و کھیل) کے تحت گزشتہ سات دنوں سے جاری پروگرام کے اختتامی اجلاس سے وزیر مسٹر سارنگ نے خطاب کیا۔وزیر مسٹر سارنگ نے پروگرام کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی مرکزی دھارے سے جڑ کر فعال کردار ادا کریں اور تخلیقی سوچ کے ساتھ ا?گے بڑھیں۔ سابق میونسپل چیئرمین مسٹر راجیش ترویدی نے قبائلی طبقے کے نوجوانوں سے قیادت کی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور اپنے کیریئر کی مضبوط بنیاد رکھنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔ بعد ازاں تمام شرکائ کو اسناد اور کامیاب شرکائ کو یادگاری نشانات دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سماجی خدمت گار مسٹر پیوش دوبے بھی موجود تھے۔
پروگرام کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ضلع افسر مائی بھارت بھوپال مسٹر پرانجل اگروال نے بتایا کہ یہ پروگرام 13 سے 19 جنوری تک منعقد ہوا۔ اس میں پانچ ریاستوں جھارکھنڈ، اڑیسہ، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش سے کل 200 شرکائ نے حصہ لیا۔ شرکائ کو سی ا?ر پی ایف، بی ایس ایف اور ا?ئی ٹی بی پی کے دستوں کی قیادت میں پروگرام مقام تک لایا گیا۔ پروگرام کے دوران قبائلی طبقے کے نوجوانوں نے مختلف سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی۔اس کے ساتھ ہی شرکائ کو بھوپال کے تاریخی اور ثقافتی مقامات جیسے ٹرائبل میوزیم، بھارت بھون، نیشنل انسٹی ٹیوٹ ا?ف فیشن ڈیزائننگ، سی ا?ر پی ایف ریاستی ہیڈکوارٹر بھوپال کی بڑی جھیل اور دیگر اہم مقامات کا دورہ بھی کرایا گیا۔ علاوہ ازیں مختلف مواقع پر ماہر مہمانوں کے ذریعے شخصیت سازی، ہنر مندی کی ترقی، قیادت کی صلاحیتوں کی تربیت، گروپ ڈسکشن، شجرکاری، صفائی مہم، یوگا، تقریری مقابلے اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں خود اعتمادی، قیادت کی صلاحیت اور جوش و جذبہ پیدا کرنا اور انہیں ملک کی مرکزی دھارے سے جوڑ کر قومی مفاد میں سرگرم کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan