
وارانسی، 19 جنوری (ہ س) ۔اتر پردیش کے وارانسی ضلع میں واقع سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی کا کھیل میدان اب ملبے اور کوڑے کے ڈھیروں کی وجہ سے کھیلنے یا مشق کرنے کے لیے موزوں نہیں ہے۔ کھیل میدان میں تیر اندازی، کرکٹ، ریسنگ اور ہاکی جیسے کھیلوں کی مشق کرنے والے کھلاڑیوں کو ملبہ وغیرہ پڑے ہونے کی وجہ سے پریشانیاں ہو رہی ہیں۔
سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی کے کھیل میدان کی حالت زار پر یونیورسٹی انتظامیہ کوئی تبصرہ کرنے سے گریزاں ہے۔ وہیں، کھلاڑیوں کی اپنی بے بسی اور پریشانی سامنے آ رہی ہے ۔ وارانسی کے کرکٹ منظر نامے کے ایک تجربہ کار اسپنگیندباز سنجیو رائے نے بتایا کہ سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی کاکھیل میدان کھلاڑیوں کے واسطے مشق کے لیے بہترین جگہ ہوا کرتا تھا۔ اسپورٹس گراو¿نڈ کی موجودہ حالت دیکھ کر اندازہہوتا ہے کہ یونیورسٹی کے اسپورٹس حکام اور انتظامی عملہ واقعی میں کچھ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔
خاتون ریسنگ پلیئر رنجو نے پیر کو کہا کہ وہ پہلے میدان کے چاروں طرف چارچکر لگایا کرتی تھیں۔ اب اس نے وہاں جانا چھوڑ دیا ہے کیونکہ آدھا میدان اینٹ، پتھر، ملبے، کوڑا کرکٹ اور جلے ہوئے سامان سے بھرا پڑا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں کو بھی اس کوڑے سے بدبو محسوس ہوتی ہے جو کافی عرصے سے وہاں پڑا ہوا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد