اردو میڈیم کے اساتذہ کے لئے تربیتی ورکشاپ 20جنوری سے
علی گڑھ, 19 جنوری (ہ س)۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا شعبہ تعلیم، قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان (این سی پی یو ایل)، نئی دہلی کے اشتراک سے سماجی علوم کے اردو میڈیم کے اساتذہ کے لیے ایک چار روزہ تربیتی پروگرام بعنوان ”تعلیم کے مستقبل کی تشکیل؛ ٹیچر ٹر
اردو میڈیم کے اساتذہ کے لئے تربیتی ورکشاپ 20جنوری سے


علی گڑھ, 19 جنوری (ہ س)۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا شعبہ تعلیم، قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان (این سی پی یو ایل)، نئی دہلی کے اشتراک سے سماجی علوم کے اردو میڈیم کے اساتذہ کے لیے ایک چار روزہ تربیتی پروگرام بعنوان ”تعلیم کے مستقبل کی تشکیل؛ ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ 2026“ 20 جنوری تا 23 جنوری، شعبہ تعلیم کے کانفرنس ہال میں منعقد کرے گا۔

شعبہ تعلیم کی چیئرپرسن پروفیسر نکہت نسرین نے کہا کہ این سی پی یو ایل کے ساتھ یہ اشتراک ملک بھر کے اردو میڈیم تعلیمی اداروں میں تدریسی معیار کو بہتر بنانے اور پیشہ ورانہ ترقی کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ورکشاپ میں ماہرین کے لیکچرز، انٹرایکٹیو مباحثے اور عملی مظاہرے شامل ہوں گے۔افتتاحی نشست 20 جنوری کو صبح 11بجے منعقد ہوگی، جس کی صدارت سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز کریں گے، جبکہ ڈاکٹر شمس اقبال، ڈائریکٹر، این سی پی یو ایل، مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اختتامی نشست 23 جنوری کو سہ پہر 3:30بجے منعقد ہوگی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande