شیر نوجوان کو کھا گیا۔
بجنور، 19 جنوری (ہ س)۔ رام نگر فاریسٹ ڈویژن کے بیلہ بیٹ علاقے میں شیر ایک نوجوان کو کھا گیا۔ واقعہ کی تحقیقات کرنے والی محکمہ جنگلات کی ٹیم نے نوجوان کا سر جنگل سے برآمد کرلیا۔ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے رام ن
شیر


بجنور، 19 جنوری (ہ س)۔ رام نگر فاریسٹ ڈویژن کے بیلہ بیٹ علاقے میں شیر ایک نوجوان کو کھا گیا۔ واقعہ کی تحقیقات کرنے والی محکمہ جنگلات کی ٹیم نے نوجوان کا سر جنگل سے برآمد کرلیا۔ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے رام نگر محکمہ جنگلات کے ایس ڈی او انکت بڈولہ نے کہا کہ یہ واقعہ اتوار کی دیر شام نئے بائی پاس پل کے قریب پیش آیا۔ رام نگر فاریسٹ ڈویڑن کے بیلہ بیٹ علاقے میں شیر نے ایک نوجوان کو سڑک سے اٹھایا اور گھسیٹ کر جنگل کے اندر لے گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ سرچ آپریشن شروع کیا گیا لیکن گہرے اندھیرے کی وجہ سے اسے درمیان میں روکنا پڑا۔ پیر کی صبح محکمہ جنگلات کی ٹیم نے دوبارہ تلاشی مہم شروع کی۔ پٹاخوں کی آواز کے درمیان شیر کے قدموں کے نشانات کے بعد ٹیم جنگل کے اندر دو کلومیٹر تک پہنچ گئی جہاں سے نوجوان کا سر نکال لیا گیا۔ متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande