
نئی دہلی، 19 جنوری (ہ س)۔
گورنر لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ (ریٹائرڈ) نے پیر کو نئی دہلی میں صدر دروپدی مرمو سے رسمی ملاقات کی۔ دورے کے دوران گورنر نے اتراکھنڈ میں ٹی بی کے خاتمے کی سمت ریاستی حکومت کی کوششوں اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گورنر نے صدر جمہوریہ کو دو کافی ٹیبل بک پیش کیں، جس میں اتراکھنڈ کی سلور جبلی اور نینی تال میں لوک بھون کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر کے دورہ پر روشنی ڈالی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ