کشتواڑ کے جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش جاری
جموں, 19 جنوری (ہ س)۔ کشتواڑ ضلع کے بالائی علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز ایک بار پھر سرچ اور محاصرہ آپریشن شروع کر دیا، جس میں فوجی ہیلی کاپٹروں کو بھی بروئے کار لایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ آپریشن اتوار کے
Terrorist


جموں, 19 جنوری (ہ س)۔ کشتواڑ ضلع کے بالائی علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز ایک بار پھر سرچ اور محاصرہ آپریشن شروع کر دیا، جس میں فوجی ہیلی کاپٹروں کو بھی بروئے کار لایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ آپریشن اتوار کے روز چھاترو سیکٹر کے سننار گاؤں، منڈرل سنگھپورہ کے قریب شروع کیا گیا تھا، تاہم دشوار گزار علاقہ اور خراب حدِ نگاہ کے باعث رات گئے کارروائی عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔حکام نے بتایا کہ ابتدائی رابطے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے گرینیڈ پھینکے جانے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں آٹھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

صبح ہوتے ہی فوج، پولیس اور نیم فوجی دستوں کی مشترکہ ٹیموں نے آپریشن دوبارہ شروع کیا اور علاقے کا سخت محاصرہ کر لیا تاکہ دہشت گردوں کو فرار کا کوئی موقع نہ مل سکے۔ گھنے جنگلاتی علاقے کی تلاشی کے لیے ڈرونز اور اسنیفر ڈاگز کا استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر فضائی نگرانی کے لیے مسلسل پروازیں انجام دے رہے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دو سے تین دہشت گرد، جن کے پاکستان میں قائم تنظیم جیشِ محمد سے وابستہ ہونے کا شبہ ہے، علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ حکام نے کہا کہ اتوار کے روز ہونے والے فائرنگ کے تبادلے کے بعد سے دہشت گردوں کے ساتھ کوئی نیا رابطہ نہیں ہوا ہے، تاہم آپریشن بدستور جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande