
جموں،19 جنوری (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں چھاترو کے شمال مشرق میں واقع سننار کے گھنے جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جاری تصادم پیر کے روز دوسرے دن میں داخل ہو گیا، جہاں سیکورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی مزید تیز کر دی ہے۔فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر بتایا کہ آپریشن ترشی ایک کے تحت سننار کے عمومی علاقے میں کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جبکہ محاصرے کو مزید سخت کرتے ہوئے سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
فوج کے مطابق وائٹ نائٹ کور کے جوان، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر علاقے پر مکمل کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
افسر کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے اور علاقے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کرنے کے لیے سخت نگرانی اور کڑا محاصرہ برقرار رکھا گیا ہے۔
اس دوران تلاشی کارروائی کے دوران پیر کو چھاترو کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا بھی پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔ حکام نے بتایا کہ آپریشن میں جدید نگرانی آلات، ڈرونز اور سنفر ڈاگز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔یوم جمہوریہ کے پیش نظر کارروائیوں میں مزید تیزی لائی گئی ہے، کیونکہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق پاکستان میں موجود ہینڈلرز کی جانب سے مزید دہشت گردوں کو دراندازی کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر