قومی یوم نوجوانان میڈیکل کالج میں پروگراموں کا انعقاد
قومی یوم نوجوانان میڈیکل کالج میں پروگراموں کا انعقاد علی گڑھ، 19 جنوری (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے قومی یومِ نوجوانان کے موقع پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ٹکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال او
میڈیکل کالج


قومی یوم نوجوانان میڈیکل کالج میں پروگراموں کا انعقاد

علی گڑھ، 19 جنوری (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے قومی یومِ نوجوانان کے موقع پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ٹکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال اور نسلوں کے مابین مکالمے پر مرکوز متنوع پروگراموں کا اہتمام کیا۔ شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے سیمینار روم اور جے این ایم سی آڈیٹوریم میں منعقدہ ان تقریبات میں سینئر و جونیئر ریزیڈنٹس، انڈرگریجویٹ طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پہلے دن، شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی چیئرپرسن پروفیسر عظمیٰ ارم اور آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر محمد سلمان شاہ کی رہنمائی میں شعبے نے عدالت کے طرز پر ایک منفرد رول پلے ”نوجوانوں کی عدالت“ کے عنوان سے پیش کیا، جس میں نوجوانوں پر سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے اثرات کو تخلیقی انداز میں اجاگر کیا گیا۔ اس میں طلبہ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور متاثرہ افراد کاکردار نبھایا اور ذہنی صحت، جسمانی تندرستی اور فکر پر حد سے زیادہ ڈیجیٹل استعمال کے منفی اثرات کو اجاگر کیا، ساتھ ہی ٹکنالوجی کے تعلیمی، سماجی اور پیشہ ورانہ فوائد بھی نمایاں کئے۔ اس طرح ٹکنالوجی کے محتاط اور متوازن استعمال کی اہمیت کو واضح کیا گیا۔

اس موقع پر پروفیسر محمد خالد، ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن سمیت پروفیسر سنگیتا سنگھل، پروفیسر اطہر انصاری، ڈاکٹر تبسم نواب، ڈاکٹر عرفی، ڈاکٹر صبوحی افضل اور ڈاکٹر نیما عثمان موجود تھے۔ دوسرے دن ”سوچناجے این ایم سی میں جاری”کے عنوان پر ایک انٹرایکٹیو سیشن منعقد ہوا۔ اس کا آغاز پروفیسر عظمیٰ ارم کے استقبالیہ خطاب سے ہوا، جس میں انہوں نے قومی یومِ نوجوانان کی اہمیت اور ذمہ دار اور سماجی طور پر باخبر نوجوانوں کی تشکیل میں تعلیمی اداروں کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر ”فائنڈ یور اِنّر کرشنا“ کی مصنفہ محترمہ پرگیہ سنگھل مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود رہیں۔ اپنے حوصلہ افزا خطاب میں انہوں نے طلبہ کو داخلی طور سے خود کو مضبوط کرنے، مثبت سوچ اپنانے اور ذاتی و پیشہ ورانہ چیلنجوں کاہمت و حوصلہ سے سامنا کرنے کی ترغیب دی۔ طلبہ کے لیے ریل میکنگ اور پوسٹر میکنگ مقابلے بھی منعقد کیے گئے، جن کے ذریعے شرکاء کو سماجی پیغامات کے اظہار کا موقع ملا۔ پیروڈی نیوز چینل کے انداز میں ”علاج تک“ کے عنوان سے ایک پینل مباحثہ بھی ہوا جس کی نظامت مسٹر آرین پرتاپ نے کی۔ پینل میں ڈاکٹر محمد یاسر زبیر، پروفیسر ایس ایم عباس وسیم، محترمہ پرگیہ سنگھل اور ڈاکٹر نیما عثمان شامل تھے، جنہوں نے موجودہ دور کے نوجوانوں کے مسائل اور مختلف نسلوں کے مابین فرق پر بصیرت افروز گفتگو کی۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر محمد بلال نے کی جبکہ اظہارتشکر ڈاکٹر ارم عابد نے کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande