لاتیہار: بس حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 80 کے قریب زخمی
لاتیہار، 19 جنوری (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع کے مہواڈانڑ تھانہ علاقہ کی اورسا گھاٹی میں اتوار کو پیش آئے خوفناک بس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی ہے۔ پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، جبکہ پانچ دیگر جو شدید زخمی تھے، اسپت
حادثہ


لاتیہار، 19 جنوری (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع کے مہواڈانڑ تھانہ علاقہ کی اورسا گھاٹی میں اتوار کو پیش آئے خوفناک بس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی ہے۔ پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، جبکہ پانچ دیگر جو شدید زخمی تھے، اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئے۔

حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ مرنے والوں میں سیتاپتی دیوی، پریما دیوی، سونمتی دیوی، ریسانتی چیروا، سکھنا بھویاں، وجے ناگیشیا، لیلاوتی سونوانی، رمیش مانیکا، فگوا رام اور پرشورام سونوانی شامل ہیں۔ اس حادثے میں لگ بھگ 80 لوگ زخمی ہوئے اور ان کا علاج رانچی کے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ساتھ ساتھ لاتیہار اور قریبی علاقوں کے مختلف اسپتالوں میں کیا جا رہا ہے۔ تمام مرنے والے اور زخمی چھتیس گڑھ کے ضلع بلرام پور کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔

اتوار کے روز، چھتیس گڑھ کے بلرام پور کے لوگوں نے شادی کے لیے ایک بس ریزرو کر رکھی تھی اور وہ مہواڈانڑ کے لودھ گاو¿ں جا رہے تھے۔ اورسا گھاٹی کے قریب بس کنٹرول کھو بیٹھی اور گہری کھائی میں الٹ گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس میں سوار تقریباً تمام مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ڈی ایم وپن کمار دوبے کی قیادت میں انتظامی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور راحت اور بچاو¿ کام شروع کیا۔ زخمیوں کو مقامی رہائشیوں کی ملکیتی ایمبولینسوں اور نجی گاڑیوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ شدید زخمی مسافروں کو بہتر علاج کے لیے بڑے اسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا۔

ایس ڈی ایم وپن کمار دوبے نے بتایا کہ حادثے کے بعد تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ زیادہ شدید زخمیوں کو اعلیٰ طبی اداروں میں بھیج دیا گیا۔ صورتحال فی الحال قابو میں ہے اور انتظامیہ مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande