لداخ میں 5.7 شدت کے زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا
جموں، 19 جنوری (ہ س)۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ اور جموں و کشمیر میں پیر کے روز 5.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے جھٹکے مختلف علاقوں میں واضح طور پر محسوس ہوئے۔ تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ محکمہ موس
Earthquake


جموں، 19 جنوری (ہ س)۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ اور جموں و کشمیر میں پیر کے روز 5.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے جھٹکے مختلف علاقوں میں واضح طور پر محسوس ہوئے۔ تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ زلزلہ صبح 11 بجکر 51 منٹ پر آیا، جس کا مرکز لداخ کے لیہہ علاقے میں واقع تھا۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلہ زمین کی سطح سے تقریباً 171 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔

زلزلے کے جھٹکے لداخ کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ وادیٔ کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے۔ حکام کے مطابق اب تک کسی بھی علاقے سے کسی قسم کے جانی یا املاکی نقصان کی خبر نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ لداخ اور وادیٔ کشمیر کے کئی علاقے زلزلہ خیز خطوں میں شمار ہوتے ہیں، جہاں ماضی میں بھی شدید زلزلے آ چکے ہیں۔ حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی گئی ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande