فوج نے دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں شہید ہوئے جوان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
جموں, 19 جنوری (ہ س)بھارتی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے کشتواڑ میں جاری آپریشن ترشی کے دوران سنگپورہ علاقے میں انسدادِ دہشت گردی کارروائی کے دوران شہید ہونے والے اسپیشل فورسز کے حوالدار گجیندر سنگھ کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔وائٹ نائٹ کور کے جنرل آ
Army


جموں, 19 جنوری (ہ س)بھارتی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے کشتواڑ میں جاری آپریشن ترشی کے دوران سنگپورہ علاقے میں انسدادِ دہشت گردی کارروائی کے دوران شہید ہونے والے اسپیشل فورسز کے حوالدار گجیندر سنگھ کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور تمام رینکس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اتوار کی شب وطن کے لیے دی گئی عظیم قربانی پر شہید جوان کو گہری عقیدت اور احترام کے ساتھ یاد کیا جا رہا ہے۔

بیان میں حوالدار گجیندر سنگھ کی غیر معمولی جرأت، بہادری اور فرض شناسی کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ ان کی بہادری کو ہمیشہ فخر کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

وائٹ نائٹ کور کی جانب سے شہید کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ اس کٹھن گھڑی میں فوج غمزدہ خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande