اے ایم یو گرلز اسکول کی نویں جماعت کی طالبات نے 19ویں نیشنل والی بال چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا
اے ایم یو گرلز اسکول کی نویں جماعت کی طالبات نے 19ویں نیشنل والی بال چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا علی گڑھ، 19 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی گرلز اسکول کی طالبات نے قومی سطح پر اپنے ادارے کا نام روشن کرتے ہوئے نیشنل اسپورٹس فیڈریشن آف انڈی
پرنسپل کے ساتھ طالبات


اے ایم یو گرلز اسکول کی نویں جماعت کی طالبات نے 19ویں نیشنل والی بال چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا

علی گڑھ، 19 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی گرلز اسکول کی طالبات نے قومی سطح پر اپنے ادارے کا نام روشن کرتے ہوئے نیشنل اسپورٹس فیڈریشن آف انڈیا کے زیرِ اہتمام منعقدہ انیسویں قومی والی بال چیمپئن شپ (جونیئر گروپ) میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ چیمپئن شپ 27 تا 28 دسمبر 2025 پرکاش اسپورٹس اکیڈمی، ہری دوار، اتراکھنڈ میں منعقد ہوئی۔

جماعت نہم کی طالبات حبیبہ چوہان، عفیفہ، علمہ خان اور آشی گل نے جونیئر زمرہ کے والی بال مقابلے میں حصہ لیا تھا جہاں انہوں نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران غیر معمولی مہارت، ٹیم ورک اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے پرنسپل محترمہ آمنہ ملک اور وائس پرنسپل محترمہ الکا اگروال نے ان کی نمایاں کامیابی کو سراہا۔ انہوں نے گیمز اِنچارج محمد وسیم احمد اور گیمز ٹیچرز محترمہ شالنی چوہان اور محترمہ سیما زیتون کی بھی تعریف کی جن کی کوچنگ، حوصلہ افزائی اور مسلسل تعاون نے طالبات کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande