راج گڑھ: تیز رفتار ٹرک مسافر بس سے ٹکرا یا، خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد زخمی
راج گڑھ، 19 جنوری (ہ س)۔ پیر کی صبح پچور-آشٹا روڈ پر تلین تھانہ علاقے میں اکلیرا چوراہے پر ایک تیز رفتار ٹرک شیو شکتی ٹریولس کی بس سے ٹکرا گیا۔ تصادم میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان بھی زخمی ہوا۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت سترہ افراد زخمی ہوئ
Rajgarh-Road-Accident-Pachore-Ashta


راج گڑھ، 19 جنوری (ہ س)۔

پیر کی صبح پچور-آشٹا روڈ پر تلین تھانہ علاقے میں اکلیرا چوراہے پر ایک تیز رفتار ٹرک شیو شکتی ٹریولس کی بس سے ٹکرا گیا۔ تصادم میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان بھی زخمی ہوا۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت سترہ افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس اسٹیشن انچارج راکیش داملے نے بتایا کہ پچور-آشٹا روڈ پر اکلیرا چوراہے پر، شیو شکتی ٹریولس کی بس، جس کا نمبر ایم پی 09 پی اے 0229 تھا، کوراوار سے اندور جا رہی تھی، کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کا نمبر یو پی 77 اے ٹی 6656 تھا، جو شجاع پور سے جا رہی تھی۔ بس سڑک پر پھسل کر ایک مکان سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں پنکی (35) بیوی سوہن لاونشی ساکن تلین، پلک (19) بیٹی شرد شرما ساکن اکلیرا، انیتا (40) بیوی مہیش ساکن اکلیرا، رامکلابائی (37) بیوی رادھیشیام ساکن نولجا، کومل (20) بیٹی سریش سین ساکن پچور، لاکھن (45 ولد رگھو ناتھ سنگھ راجپوت ساکن بڑ ویلی ، گووند(22) ولد رام داس ساکن اکلیرا ، رام سنگھ (55) ولد گووند سنگھ ساکن تلین ،دیوی لال (60) ولد دھونی لال ساکن ہالا ہیڑی شانہوی (4) بیٹی سوہن لوونشی ساکن پرتاپ پورا اور رودراکش(7) ولد بھارت سنگھ ساکن امان پورا سمیت دیگر زخمی ہو گئے ۔

دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم میں ایک بائک سوار منوج (20) ولد مکیش جاٹو ساکن مرزا پور زخمی ہوگیا اور اس کے ہاتھ اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں۔ تصادم کے بعد بس سڑک پر گھسیٹتی ہوئی ایک مکان سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ٹرک کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande