بالی ووڈ گلوکار بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر 10 کروڑ کا مطالبہ
بالی ووڈ گلوکار بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر 10 کروڑ کا مطالبہ چنڈی گڑھ، 17 جنوری (ہ س)۔ بالی ووڈ گلوکار بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے 10 کروڑ روپے کا تاوان (بھتہ) طلب کیا گیا ہے۔ یہ فون بی پراک کے ایک قریبی دوست کو آیا ہے۔
بالی ووڈ گلوکار بی پراک فائل فوٹو


بالی ووڈ گلوکار بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر 10 کروڑ کا مطالبہ

چنڈی گڑھ، 17 جنوری (ہ س)۔ بالی ووڈ گلوکار بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے 10 کروڑ روپے کا تاوان (بھتہ) طلب کیا گیا ہے۔ یہ فون بی پراک کے ایک قریبی دوست کو آیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں پنجاب کی موہالی پولیس کو شکایت درج کرائی ہے۔ معاملہ تقریباً دو ہفتے پرانا ہے۔ اس سلسلے میں موہالی پولیس نے جمعہ کی رات ایک شخص سے تفتیش کی تو یہ معاملہ منظر عام پر آیا۔

دھمکی دینے والے کا نام آرزو بشنوئی بتایا گیا ہے۔ ملزم کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے۔ پنجابی گلوکار دلنور ببلو بالی ووڈ گلوکار بی پراک کے ذاتی دوست ہیں۔ دلنور ببلو موہالی کے سیکٹر 99 واقع ون رائز سوسائٹی میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے موہالی کے ایس ایس پی کو دی گئی شکایت میں کہا کہ ان کے فون پر ایک شخص کی کال آئی۔ مسلسل دو دن فون آنے کے باوجود انہوں نے کال نہیں اٹھائی کیونکہ وہ کسی نامعلوم اور بیرونی نمبر سے آئی تھی۔ اس کے بعد ملزم نے ایک وائس نوٹ بھیجا۔

آڈیو پیغام میں کالر نے مبینہ طور پر کہا کہ ایک ہفتے کے اندر 10 کروڑ روپے دینے ہوں گے ورنہ بی پراک کو شدید نقصان پہنچایا جائے گا۔ اس نے انتباہ دیا کہ اس دھمکی کو ہلکے میں نہیں لیا جانا چاہیے اور دعویٰ کیا کہ وہ لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک ہے اور بیرون ملک سے آپریٹ کر رہا ہے۔ وائس میسج ملنے کے بعد دلنور نے موہالی کے ایس ایس پی کو تحریری شکایت درج کرائی۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande