حکومت نے سیلاب سے متاثر ہونے والے توی پل کی بحالی کے لیے منظوری دی
حکومت نے سیلاب سے متاثر ہونے والے توی پل کی بحالی کے لیے منظوری دی جموں، 17 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے گزشتہ برس اگست میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران متاثر ہونے والے بھگوتی نگر کے قریب چوتھے توی پل کے اپروچ کی مستقل بحالی کے لیے انتظام
Tawi bridge


حکومت نے سیلاب سے متاثر ہونے والے توی پل کی بحالی کے لیے منظوری دی

جموں، 17 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے گزشتہ برس اگست میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران متاثر ہونے والے بھگوتی نگر کے قریب چوتھے توی پل کے اپروچ کی مستقل بحالی کے لیے انتظامی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری حکم نامے کے مطابق اس اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے پر 19 کروڑ 75 لاکھ 16 ہزار روپے کی لاگت آئے گی۔ منصوبے کا مقصد پل کے متاثرہ حصے کو مضبوط اور محفوظ بنانا ہے تاکہ مستقبل میں سیلاب یا دیگر قدرتی آفات کے دوران نقصان کے خدشات کم ہوں اور شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت حاصل ہو۔

حکام کا کہنا ہے کہ بحالی کے کام کی تکمیل کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور عوام کو ایک محفوظ اور دیرپا رابطہ سڑک میسر آئے گی۔بتا دیں گزشتہ برس موسلادھار بارشوں کی وجہ سے جموں صوبے میں بھاری پیمانے پر انسانی و جانی نقصان ہوا تھا ۔ضلع کشتواڑ کے چسوتی میں بادل پھٹنے سے ساٹھ سے زائد یاتری جاں بحق ہوئے تھے ۔اسی طرح کٹرا میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے دو درجن سے زائد یاتری جاں بحق ہوئے تھے ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande