جلی کٹو میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو سرکاری نوکریاں ملیں گی:اسٹالن
مدورئی، 17 جنوری (ہ س). جلی کٹو مقابلوں میں سب سے زیادہ بیلوں کوقابو کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو سرکاری ملازمتیں دی جائیں گی۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے اس بات کا اعلان ہفتہ کو پونگل تہوار کے موقع پر النگنالور م
TN-CM-GOV-SERVICE-JALLIKATTU


مدورئی، 17 جنوری (ہ س). جلی کٹو مقابلوں میں سب سے زیادہ بیلوں کوقابو کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو سرکاری ملازمتیں دی جائیں گی۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے اس بات کا اعلان ہفتہ کو پونگل تہوار کے موقع پر النگنالور میں منعقدہ مشہور عالمی جلی کٹو مقابلے کے دوران کیا۔

جلی کٹو مقابلوں کا آغاز صبح 7 بجے النگنالور میں پونگل کے مبارک موقع پر ہوا۔ اس دوران مشتعل ہوکر دوڑتے بیلوں کو ماڈوپیڈی (بیل کو قابو کرنے والے) کھلاڑیوں نے بے مثال ہمت اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔ کئی بار بیلکھلاڑیوں کو اچھال کر بھاگ لیتے ، جس سے مقابلے کے جوش میں اضافہ ہوا۔

وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے جلی کٹو مقابلہ دیکھنے کے لیے خاص طور پر الانگنالور کا سفر کیا۔ دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے عہدیداروں اور کارکنوں نے ان کی آمد پر شاندار استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ نے اسٹیج سے مقابلے کا مشاہدہ کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بیلوں کو قابو کرنے والے کھلاڑیوں اور چالاکی سے کھلاڑیوں کے ہاتھوں سے بچ نکلنے والے بیلوں کے مالکان کو سونے کی انگوٹھیوں سے نوازا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمل سماج کی بہادری، ثقافت اور روایت کی علامت جلی کٹو کا مشاہدہ کرنا ایک بہت ہی قابل فخر اور سنسنی خیز تجربہ ہے۔

وزیر اعلی اسٹالن نے دو اہم اعلانات کرتے ہوئے بتایا کہ جلی کٹو بیلوں کی مناسب دیکھ بھال اور علاج کے لیے النگنالور میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک خصوصی، اعلیٰ سطحی ویٹرنری اسپتال قائم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ، شاندار کھلاڑی جو روایتی جلی کٹو مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں اور سب سے زیادہ بیلوں کوقابو میں کرتے ہیں انہیں محکمہ مویشی پروری میں ترجیحی بنیاد پر سرکاری ملازمتیں دی جائیں گی۔

جلی کٹو مقابلہ کمیٹی نے بتایا کہ بہترین ماڈوپیڈی کھلاڑی کو تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کی طرف سے کار انعام میں دی جائے گی۔ دوسرے بہترین کھلاڑی کو موٹر سائیکل ملے گی اور تیسرے بہترین کھلاڑی کو الیکٹرک بائیک ملے گی۔ میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیل کے مالک کو نائب وزیر اعلی ادے نیدھی اسٹالن کی جانب سے ٹریکٹر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، دوسرے نمبر پر آنے والے بیل کے مالک کو ایک موٹر سائیکل ملے گی اور تیسرے نمبر پر آنے والے بیل کے مالک کو الیکٹرک بائیک ملے گی۔

اس تقریب میں وزیر تھنگم تھینارسو، پی ٹی آر پالانیویل تیاگراجن، مورتی، کے این نہرو، کے کے ایس ایس رامچندرن، راج کنپن اور کئی دیگر وزرا کے ساتھ ساتھ لوک سبھا ممبران تھنگ تمل سیلون اور سوونکٹیشن موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande