
کولکاتا، 17 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مالدہ ٹاو¿ن اسٹیشن سے ہاوڑہ-گوہاٹی (کامکھیا) وندے بھارت سلیپر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ افتتاحی دن، ٹرین مالدہ سے آسام کے کامکھیا کے لیے روانہ ہوئی، جب کہ اس کی باقاعدہ سروس ہاوڑہ سے چلے گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے ٹرین کا معائنہ کیا اور لوکو پائلٹس اور ٹرین کے عملے سے بات چیت کی۔ انہوں نے ٹرین میں موجود اسکولی بچوں سے بھی بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے اسے’میک ان انڈیا‘ پہل کی ایک اہم مثال قرار دیا اور کہا کہ یہ ٹرین مسافروں کو سستی، آرام دہ اور تیز سفر کا تجربہ فراہم کرے گی۔جدید فرنشننگ کے ساتھ یہ جدید ترین سلیپر ٹرین مسافروں کا کم از کم چھ گھنٹے کا سفری وقت بچائے گی۔ افتتاحی دن، ٹرین مالدہ ٹاو¿ن سے روانہ ہوئی اور سات اسٹیشنوں پر رکی۔
ریلوے حکام کے مطابق، وندے بھارت سلیپر ٹرین کو راتوں رات طویل فاصلے کے سفر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں بہتر حفاظت، جدید سہولیات اور آرام دہ سلیپر کوچز ہیں۔ انتخابی موسم کے درمیان اس ٹرین کو مغربی بنگال کے لیے ایک خاص تحفہ کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔اس نئی سروس کے آغاز سے شمال مشرقی ہندوستان اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان ریل رابطہ مزید مضبوط ہونے کی امید ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan