وزیر اعظم نے پبیترا مارگریٹا کو آسام پر ان کے مضمون کے لئے مبارکباد دی
نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر مملکت برائے امور خارجہ پبیترا مارگریٹا کے ذریعہ آسام میں گزشتہ 11 برسوں میںامن، ثقافت اور بنیادی ڈھانچے میں ہوئی نمایاں بہتری پر ایک مضمون لکھنے کے لیے مبارکباد دی۔ وزیر اعظم کے دفتر کے آفیشل
PM-Assam-Pabitra-Article


نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر مملکت برائے امور خارجہ پبیترا مارگریٹا کے ذریعہ آسام میں گزشتہ 11 برسوں میںامن، ثقافت اور بنیادی ڈھانچے میں ہوئی نمایاں بہتری پر ایک مضمون لکھنے کے لیے مبارکباد دی۔

وزیر اعظم کے دفتر کے آفیشل ایکس ہینڈل پر پبیترا مارگریٹا کی پوسٹ کو ری - پوسٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسے ترقیاتی ماڈل پر زور دیا ہے جو اقتصادی ترقی کو ماحولیاتی ذمہ داری کے ساتھ متوازن رکھتا ہے، کیونکہ ریاست وکست بھارت 2047 کے وژن کے مطابق تیزی سے وکست آسام کی طرف بڑھ رہی ہے۔

مارگریٹا نے ایک انگریزی اخبار میں ”مودی کے وژن اور تبدیلی کی ایک دہائی“ کے عنوان سے لکھے ایک مضمون میں کہا کہ وزیر اعظم مودی آج آسام کے دو روزہ دورے پر پہنچے ہیں۔ میں نے گزشتہ ایک دہائی میں ان کی قیادت میں آئی تبدیلی اور ان کے وژن کے بارے میں لکھا ہے۔

اپنے مضمون میں، مارگریٹا نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ریاست میں پچھلی دہائی میں رونما ہونے والی تبدیلی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اوربنیادی ڈھانچے پر مبنی ترقی، اقتصادی رفتار اور مستقبل کے لیے ایک پراعتماد روڈ میپ کے ذریعے آسام کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی کے مرکز میں رکھنے کے بارے میں بات کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande