گڈکری ایم پی کے ودیشا پہنچے، شیوراج سنگھ کے ساتھ روڈ شو کیا
ودیشا، 17 جنوری (ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہ نتن گڈکری ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے ایک روزہ دورے پر ودیشا پہنچے۔ انہوں نے یہاں مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ روڈ شو کیا۔ ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی تھے۔ ودیشا
ودیشا میں روڈ شو


وزیر اعلیٰ نے بھوپال ایئرپورٹ پر گڈکری کا استقبال کیا


ودیشا، 17 جنوری (ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہ نتن گڈکری ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے ایک روزہ دورے پر ودیشا پہنچے۔ انہوں نے یہاں مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ روڈ شو کیا۔ ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی تھے۔

ودیشا میں دونوں مرکزی وزراء نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ یہاں کھلی جیپ میں سوار ہو کر روڈ شو کیا۔ یہاں بڑا بازار سے شروع ہوا روڈ شو زرعی پیداوار منڈی پہنچا، جہاں سڑک پروجیکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ روڈ شو کے دوران ان کا جگہ جگہ پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ اس دوران مرکزی وزیر شیوراج بھی لوگوں پر پھول برساتے نظر آئے۔

مرکزی وزیر نتن گڈکری یہاں 4400 کروڑ روپے لاگت کے 181 کلومیٹر طویل آٹھ سڑک پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ساگر ضلع کو تین ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹروں کا تحفہ بھی دیں گے۔

اس سے قبل مرکزی وزیر گڈکری طیارے سے بھوپال کے راجہ بھوج ایئرپورٹ پہنچے۔ یہاں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اسٹیٹ ہینگر پر ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد گڈکری، وزیر اعلیٰ موہن یادو اور مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان ودیشا پہنچے۔ یہاں ہیلی پیڈ پر عوامی نمائندوں اور افسران نے ان کا استقبال کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande