گڈکری نے ایم پی کے ودیشا کو 4400 کروڑ لاگت کے آٹھ سڑک منصوبوں کی سوغات دی
گڈکری نے ایم پی کے ودیشا کو 4400 کروڑ لاگت کے آٹھ سڑک منصوبوں کی سوغات دی ۔ ریموٹ کا بٹن دبا کر 181 کلومیٹر طویل 8 سڑک منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ودیشا، 17 جنوری (ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہ نتن گڈکری نے ہفتہ کو م
مرکزی وزیر نتن گڈکری ودیشا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے


مرکزی وزیر نتن گڈکری ودیشا میں سڑک منصوبوں کا تحفہ دیتے ہوئے


گڈکری نے ایم پی کے ودیشا کو 4400 کروڑ لاگت کے آٹھ سڑک منصوبوں کی سوغات دی

۔ ریموٹ کا بٹن دبا کر 181 کلومیٹر طویل 8 سڑک منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

ودیشا، 17 جنوری (ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہ نتن گڈکری نے ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے دورے کے دوران ودیشا ضلع صدر مقام پر منعقدہ تقریب میں 4400 کروڑ روپے کی لاگت والے آٹھ سڑک منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ پروگرام میں ان کے ساتھ مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی موجود رہے۔

مرکزی وزیر گڈکری دوپہر تقریباً ایک بجے ہیلی کاپٹر سے ودیشا پہنچے اور یہاں ایک بڑا روڈ شو کیا۔ شہر کے ’بڑا بازار‘ سے شروع ہوا روڈ شو ’پرانی زرعی پیداوار منڈی‘ میں منعقدہ پروگرام کے مقام پر پہنچا۔ اس دوران سڑک کے دونوں جانب بڑی تعداد میں موجود شہریوں نے پھولوں کی بارش کر کے اپنے رہنماوں کا استقبال کیا۔ پروگرام کے اسٹیج پر پہنچنے پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مرکزی وزیر گڈکری کو یادگاری نشان پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس کے بعد تقریب کے اسٹیج سے نتن گڈکری نے ریموٹ کا بٹن دبا کر کل 181 کلومیٹر طویل 8 اہم سڑک منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ شہر کو 4400 کروڑ روپے سے زائد کے سڑک منصوبوں کے علاوہ انہوں نے ساگر ضلع میں تین ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹروں کا بھی تحفہ دیا۔ اس موقع پر ریاستی حکومت کے وزراء، علاقائی رکن پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی بھی موجود رہے۔

مرکزی وزیر گڈکری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جو بھی کام کرتا ہوں، اس میں 90 فیصد کام کسان کے لیے کرتا ہوں۔ میری کوشش ہے کہ کسان توانائی فراہم کرنے والا بھی بنے۔ کسان ہائیڈروجن بھی بنا رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں کسان اب ڈامر فراہم کرنے والا بھی بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر شیوراج کے تعاون سے ہم نے ٹریکٹر لایا ہے۔ میرے پاس الیکٹرک ہے۔ ہر طرح کا ٹریکٹر ہمارے ایندھن سے چلنا چاہیے۔ کسانوں کی لاکھوں کی بچت ہونے والی ہے۔ یہاں آنے پر سبھی نے بہت مانگیں کی ہیں، لیکن مانگیں پوری کرتے کرتے کب تک تقریر کروں گا۔ لیکن آپ فکر مت کریے۔ میرے پاس دروپدی کی تھالی ہے۔ کھانے کو کتنے ہی لوگ آئیں۔ کتنا ہی کھا لو گے، لیکن کھانا ختم نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں پیسوں کی کمی نہیں ہے۔ عوام کے لیے دیانتداری سے کام کرنے والے رہنماوں کی کمی ہے۔ نالیج کو ویلتھ میں بدلنا ہی مستقبل ہے۔ کوئی مٹیریل ویسٹ نہیں ہے۔ کوئی شخص ویسٹ نہیں ہے۔ یہ قیادت اور ٹیکنالوجی پر منحصر کرتا ہے۔ میں اپنے شہر میں بیت الخلاء کا پانی بیچتا ہوں۔ اس سے 300 کروڑ ملتے ہیں۔ اب کچرا بیچنے لگا ہوں۔ میں اسٹوڈنٹ لیڈر تھا۔ گاوں میں دیواروں پر لکھنے کا کام کرتا تھا۔ دہلی-ممبئی معلوم نہیں تھا۔ تب صحیح رہنما ملے، رہنمائی ملی۔ جب اچھے رہنما ملتے ہیں تو تبدیلی بھی صحیح سمت میں ہوتی ہے۔

گڈکری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ موہن یادو نے 50 پروجیکٹس کی مانگ کی ہے۔ موہن جی 4-2 ہزار کروڑ اور مانگ لیتے تو بھی دے دیتا۔ آگے بھی پیسے لگیں گے تو میں منظور کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں مدھیہ پردیش کو 1600 کروڑ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ تقریب سے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان اور وزیر اعلیٰ موہن یادو نے بھی خطاب کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande