چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم جاری
بیجاپور، 17 جنوری (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے شمال مغربی علاقے کے جنگلاتی پہاڑوں میں ہفتہ کی صبح سے سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔بستر کے انسپکٹر جنرل سندرراج پی نے انکاو¿نٹر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ابھی جاری ہ
Encounter-underway-between-sec


بیجاپور، 17 جنوری (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے شمال مغربی علاقے کے جنگلاتی پہاڑوں میں ہفتہ کی صبح سے سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔بستر کے انسپکٹر جنرل سندرراج پی نے انکاو¿نٹر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ابھی جاری ہے، اس لیے انکاونٹر کا مقام، سیکورٹی فورسز کی تعداد اور دیگر حساس معلومات کا اس وقت اشتراک نہیں کیا جاسکتا ہے۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد تفصیلی معلومات شیئر کی جائیں گی۔

اس سے پہلے،بستر میں سرگرام واحد بچ جانے والے نکسلی کمانڈر پاپاراو کے ساتھ بڑی تعداد میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آر جی کے جوان نیشنل پارک کے علاقے میںانسداد نکسل کاروائی کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ اس انکاو¿نٹر کے دوران ان کا سامنا نکسلیوں کے ایک بڑے گروپ سے ہوا۔ اس تصادم میں اب تک دو نکسلی مارے گئے ہیں اور جائے وقوعہ سے ایک اے کے 47 رائفل برآمد ہوئی ہے، حالانکہ سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کامحاصرہ کر لیا ہے اور مقتول نکسلیوں کی لاشوں کو برآمد کرنے اور دیگر نکسلیوں کی تلاش کے لیے آپریشن تیز کر دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande