اسرائیل کا دعویٰ،امریکہ ایران پر حملے سے پیچھے نہیں ہٹے گا
تل ابیب،16جنوری(ہ س)۔ایسا لگتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود ایران پر حملے کے حوالے سے اپنی رائے تبدیل نہیں کی ہے۔ اسرائیلی اندازوں میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ ایران پر حملہ کرنے کے اپنے ارادے سے پی
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوایران پر حملے کیلئے پرعزم


تل ابیب،16جنوری(ہ س)۔ایسا لگتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود ایران پر حملے کے حوالے سے اپنی رائے تبدیل نہیں کی ہے۔ اسرائیلی اندازوں میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ ایران پر حملہ کرنے کے اپنے ارادے سے پیچھے نہیں ہٹا بلکہ اس نے صرف وقت تبدیل کیا ہے۔ اسرائیلی چینل 14 کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کو مطلع کیا تھا کہ وہ رات کے وقت ایران پر حملہ کرے گا اور پھر اس حملے کو روک دیا۔یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فوکس نیوز پر دیے گئے اس مثبت بیان کے باوجود سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایرانی مظاہرین کو ان کی تنبیہ کے بعد سزائے موت نہیں دی جائے گی اور یہی معاملہ دوسروں کے لیے بھی ہوگا۔ ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اچھی خبر ہے، امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا!

یہ اس وقت ہوا جب ایران نے جمعرات کو پہلے ہی عرفان سلطانی کو سزائے موت دیے جانے کی تردید کی تھی جنہیں ہفتے کے روز احتجاج کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایران نے تصدیق کی کہ وہ انہیں سزائے موت دینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ عدلیہ سے وابستہ نیوز ایجنسی میزان نے اطلاع دی ہے کہ عرفان سلطانی تہران کے قریب کرج کی جیل میں قومی سلامتی کے خلاف اجتماعات منعقد کرنے اور نظام کے خلاف پروپیگنڈہ پھیلانے کے الزام میں زیرِ حراست ہیں۔ ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں قید کی سزا سنائی جائے گی کیونکہ قانون میں اس طرح کے الزامات کے لیے سزائے موت کی گنجائش نہیں ہے۔

واضح رہے امریکی صدر نے گزشتہ عرصے میں ایک سے زیادہ مرتبہ دہرایا ہے کہ اگر قتل و غارت جاری رہی تو وہ مظاہرین کی مدد کے لیے مداخلت کر سکتے ہیں۔ لیکن ٹرمپ نے بدھ کو دوبارہ کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین کا قتل کم ہو گیا ہے۔ اس بیان کو ٹرمپ کے پچھلے سخت لہجے اور فوجی مداخلت کی دھمکی میں نرمی تصور کیا گیا۔ دوسری طرف ایرانی حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کے ملک پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا جس میں اسرائیل اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande