یوم جمہوریہ سے قبل جموں شہر میں سیکورٹی انتظامات سخت۔
جموں, 16 جنوری (ہ س)۔ یومِ جمہوریہ سے قبل مرکزی داخلہ سکریٹری کے دورۂ جموں کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے حساس علاقوں میں پولیس فورس کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ جموں پولیس کے ساتھ اسپیشل
Security


جموں, 16 جنوری (ہ س)۔

یومِ جمہوریہ سے قبل مرکزی داخلہ سکریٹری کے دورۂ جموں کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے حساس علاقوں میں پولیس فورس کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ جموں پولیس کے ساتھ اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے جوان بھی مسلسل گشت کرتے نظر آئے۔

حکام کے مطابق شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور نیم فوجی دستوں کو چوک چوراہوں، سرکاری عمارتوں، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ اور دیگر بھیڑ والے مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے مشترکہ گشت بھی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔

یومِ جمہوریہ کو پُرامن اور محفوظ انداز میں منانے کے مقصد سے جموں پولیس نے شہر کے مرکزی بس اسٹینڈ پر اچانک تلاشی مہم بھی چلائی۔ اس دوران مسافروں اور عام لوگوں کے سامان کی باریکی سے جانچ کی گئی اور مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی گئی۔

تلاشی مہم کے دوران پولیس نے بس اسٹینڈ میں موجود دکانداروں اور تاجروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت دی اور کہا کہ کسی بھی مشتبہ شخص یا چیز کی فوری اطلاع پولیس کو دی جائے۔ پولیس افسران نے کہا کہ عوامی تعاون سے ہی سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر آنے والے دنوں میں بھی سیکورٹی مزید سخت کی جائے گی۔ شہر بھر میں ناکہ بندی، گاڑیوں کی چیکنگ اور گشت میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کے خطرے کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکورٹی جانچ میں تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں، تاکہ یومِ جمہوریہ پُرامن ماحول میں منعقد ہو سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande