
نوئیڈا، 16 جنوری (ہ س)۔
سیکٹر 39 تھانہ علاقہ کے سالار پور کالونی میں رہنے والے ایک 34 سالہ شخص نے آج صبح اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ ادھر سیکٹر 49 تھانے کے تحت سیکٹر 47 میں رہائش پذیر 51 سالہ خاتون نے بھی گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔
سیکٹر 39 تھانے کے انسپکٹر انچارج ڈی پی شکلا نے بتایا کہ آج صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ سالار پور کالونی میں رہنے والے کملیش ولد بدھن رام عمر 34 سال نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ پولیس قریبی رہائشیوں اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ کرکے خودکشی کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
سیکٹر 49 پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر انچارج سنیل کمار بھردواج نے بتایا کہ سیکٹر 47 کے اے بلاک میں رہنے والے کرشنا پال (51) کی بیوی مسز امیتا نے جمعرات کی رات اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیکٹر 49 پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ متوفی کی شادی 1998 میں ہوئی تھی۔ وہ تقریباً 15 سال سے ڈپریشن کا شکار تھی اور ہسپتال میں زیر علاج تھی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ