پٹنہ میں بدنام زمانہ نتیش کمار کا انکاؤنٹر، منیر میں سونا تاجر کو ماری تھی گولی
پٹنہ،16جنور(ہ س)۔پٹنہ کے منیر تھانہ علاقہ میں چھ روز قبل زیورات کی دکان پر لوٹ کے دوران ایک شخص کو گولی مار کر شدید زخمی کرنے کے معاملے میں پولیس اور مجرموں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی۔ گنگا ندی کے کنارے رتن ٹولہ-صادق پور علاقے میں چھاپہ ماری کے دو
پٹنہ میں بدنام زمانہ نتیش کمار کا انکاؤنٹر، منیر میں سونا تاجر کو ماری تھی گولی


پٹنہ،16جنور(ہ س)۔پٹنہ کے منیر تھانہ علاقہ میں چھ روز قبل زیورات کی دکان پر لوٹ کے دوران ایک شخص کو گولی مار کر شدید زخمی کرنے کے معاملے میں پولیس اور مجرموں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی۔ گنگا ندی کے کنارے رتن ٹولہ-صادق پور علاقے میں چھاپہ ماری کے دوران مجرموں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ منیر تھانہ انچارج رجنیش کمار سمیت کئی پولیس اہلکار بال بال بچ گئے۔یہ جھڑپ کافی دیر تک جاری رہا، پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی۔ ایک مجرم کے پیر میں گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی مجرم کی شناخت منیر تھانہ علاقہ کے سورما وا پنچایت کے چوراسی گاؤں کے نتیش کمار ولد سبھاش رائے کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے فوری طور پر زخمی مجرم کو گرفتار کر کےاسپتال میں داخل کرایا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔جھڑپ کے دوران دو دیگر مجرم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ان کی شناخت کر لی ہے اور فرار ہونے والے مجرموں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری شروع کر دیے ہیں۔ پولیس ٹیم مسلسل متحرک ہے اور جلد ہی دو مفرور مجرموں کو پکڑنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔گذشتہ9 جنوری کو منیر کے بستی روڈ پر گنپتی جوئیلرس کے مالک سنجے سونی کو تین مجرموں نے لوٹ کے دوران گولی مار دی۔ حملے کے بعد ملزمین موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس جانچ میں پتہ چلا ہے کہ استعمال شدہ بائک راجیو نگر تھانہ علاقہ سے چوری کی گئی تھی۔ مجرموں نے چوری کی موٹر سائیکل کو واردات کے لیے استعمال کیا۔انکاؤنٹر کی اطلاع ملتے ہی پٹنہ ویسٹ سٹی کے ایس پی بھانو پرتاپ سنگھ اور دانا پور ڈی ایس پی-2 امریندر کمار جھا جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور پولیس ٹیم کو مزید کارروائی کی ہدایت کی۔ ایس پی نے بتایا کہ سینئرافسران کی ہدایت پر مجرموں کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔پٹنہ ویسٹ سٹی کے ایس پی بھانو پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ گنگا ندی کے کنارے مجرموں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے بعد رتن ٹولہ-صادق پور علاقے میں چھاپہ ماری کرنے گئی ۔ جیسے ہی پولیس ٹیم پہنچی مجرموں نے فائرنگ کردی۔ پولیس نے دفاعی کارروائی میں جوابی فائرنگ کی جس سے نتیش کمار زخمی ہو گئے۔ باقی دو مجرموں کی تلاش میں چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande