بی ایم سی میں بی جے پی کا شاندار مظاہرہ، ابتدائی رجحانات میں مہایوتی آگے
ممبئی، 16 جنوری (ہ س)۔ ممبئی میں بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی ووٹ گنتی کے ساتھ ہی سیاسی منظرنامہ تیزی سے بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔ ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی کی قیادت والا مہایوتی اتحاد شہر میں سبقت حاصل کر رہا ہے اور اس وق
ELECTION MAHA BMC TRENDS


ممبئی، 16 جنوری (ہ س)۔ ممبئی میں بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی ووٹ گنتی کے ساتھ ہی سیاسی منظرنامہ تیزی سے بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔ ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی کی قیادت والا مہایوتی اتحاد شہر میں سبقت حاصل کر رہا ہے اور اس وقت مجموعی طور پر 77 نشستوں پر آگے بتایا جا رہا ہے۔ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق بی جے پی 57 نشستوں پر برتری رکھتی ہے، جبکہ اس کی اتحادی شیو سینا (شندے دھڑا) 20 نشستوں پر آگے ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے شیو سینا (ادھو) 51 نشستوں پر سبقت رکھتی ہے، جبکہ مہاراشٹر نونرمان سینا 7 نشستوں پر آگے چل رہی ہے۔ کانگریس کو 9 نشستوں پر برتری حاصل ہے، جبکہ این سی پی (اجیت پوار دھڑا) ایک نشست پر آگے بتایا جا رہا ہے۔انتخابی حکام کے مطابق بی ایم سی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی 23 مراکز پر جاری ہے اور آج شام تک حتمی نتائج کے اعلان کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پورا عمل الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق انجام دیا جا رہا ہے، جس کے لیے پولیس، ٹریفک اور شہری انتظامیہ کے درمیان قریبی تال میل رکھا گیا ہے۔ یہ انتخابات جمعرات 15 جنوری کو منعقد ہوئے تھے، جن میں 227 وارڈز کے لیے ووٹنگ کرائی گئی۔ واضح اکثریت حاصل کرنے کے لیے کسی بھی اتحاد یا پارٹی کو کم از کم 114 نشستیں درکار ہیں، جس کے باعث نتائج کو نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اس بار انتخابات میں امیدواروں کی تعداد نسبتاً کم رہی۔ مجموعی طور پر تقریباً 1,700 امیدوار میدان میں اترے، جن میں خواتین امیدواروں کی تعداد 879 اور مرد امیدواروں کی تعداد 821 رہی۔ یہ تعداد فروری 2017 کے بلدیاتی انتخابات کے مقابلے میں تقریباً 25.27 فیصد کم ہے۔سیاسی صف بندی کے اعتبار سے بی جے پی نے 136 وارڈز میں، جبکہ شیو سینا (شندے دھڑا) نے 89 وارڈز میں امیدوار اتارے تھے۔ چند وارڈز میں اتحاد نے امیدوار نہیں دیے، جبکہ بعض مقامات پر دوستانہ مقابلے بھی دیکھنے کو ملے۔ دوسری جانب شیو سینا (ادھو) نے 164 وارڈز، ایم این ایس نے 52 وارڈز اور شرد پوار کی قیادت والی این سی پی نے 12 وارڈز میں امیدوار کھڑے کیے تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande