کونر گیلاگھر ٹوٹنہم ہاٹ اسپر میں شامل، ایٹلیٹیکو میڈرڈ سے ٹرانسفر کیا
کونر گیلاگھر ٹوٹنہم ہاٹ اسپر میں شامل، ایٹلیٹیکو میڈرڈ سے ٹرانسفر کیا لندن، 15 جنوری (ہ س)۔ انگلینڈ کے مڈفیلڈر کونر گیلاگھر نے باضابطہ طور پر پریمیئر لیگ کلب ٹوٹنہم ہاٹ اسپر کا دامن تھام لیا ہے۔ ٹوٹنہم نے لا لیگا کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ سے 25 سالہ گیل
انگلینڈ کے مڈفیلڈر کونر گیلاگھر


کونر گیلاگھر ٹوٹنہم ہاٹ اسپر میں شامل، ایٹلیٹیکو میڈرڈ سے ٹرانسفر کیا

لندن، 15 جنوری (ہ س)۔ انگلینڈ کے مڈفیلڈر کونر گیلاگھر نے باضابطہ طور پر پریمیئر لیگ کلب ٹوٹنہم ہاٹ اسپر کا دامن تھام لیا ہے۔ ٹوٹنہم نے لا لیگا کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ سے 25 سالہ گیلاگھر کی سائیننگ کا اعلان کیا۔ وہ تھامس فرینک کی ٹیم سے طویل مدت کے معاہدے پر منسلک ہوئے ہیں، حالانکہ یہ بین الاقوامی منظوری کے ماتحت ہے۔ کلب کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں گیلاگھر نے کہا، ’’میں ٹوٹنہم کا کھلاڑی بننا چاہتا تھا اور خوش قسمتی سے کلب کا بھی یہی جذبہ تھا۔ سب کچھ بہت جلدی اور آسانی سے ہو گیا۔ اب میں میدان پر اترنے کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’میں جانتا ہوں کہ یہاں کے شائقین کتنے شاندار ہیں۔ اس کلب کا حصہ بن کر مجھے بیحد خوشی ہو رہی ہے اور میں سبھی کے ساتھ مل کر خاص لمحے اور یادیں بنانا چاہتا ہوں۔‘‘ کونر گیلاگھر نے اپنے کیریئر کی شروعات چیلسی کی اکیڈمی سے کی تھی اور بعد میں وہ کلب کی پہلی ٹیم کے اہم رکن بنے۔ انہوں نے چیلسی کی کپتانی بھی کی۔ گیلاگھر نے چیلسی اور کرسٹل پیلس کے لیے کل 177 پریمیئر لیگ میچ کھیلے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ چارلٹن ایتھلیٹک، سوانسی سٹی اور ویسٹ بروم وچ البیون کے لیے لون پر بھی کھیل چکے ہیں۔

اگست 2024 میں گیلاگھر نے ڈیاگو سیمیون کی کوچنگ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ جوائن کیا تھا، جہاں انہوں نے 77 مقابلوں میں حصہ لیا۔ ریئل میڈرڈ کے خلاف چیمپئنز لیگ کے راونڈ آف 16 مقابلے میں 27 سیکنڈ میں کیا گیا ان کا گول تاریخی رہا۔ وہ میڈرڈ ڈربی میں گول کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی بنے اور یہ یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ میں کسی انگلش کھلاڑی کا سب سے تیز گول بھی تھا۔

بین الاقوامی سطح پر گیلاگھر اب تک انگلینڈ کے لیے 22 میچ کھیل چکے ہیں۔ وہ 2022 فیفا ورلڈ کپ اور 2024 یو ای ایف اے یورپی چیمپئن شپ کی انگلینڈ ٹیم کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔ ٹوٹنہم میں گیلاگھر کی آمد سے مڈفیلڈ کو مضبوطی ملنے کی امید کی جا رہی ہے اور کلب کے شائقین ان سے بڑے تعاون کی توقع کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande